دس شاندار باتھ روم ٹائلز کے لے آوٹ

Farheen Farheen
BAÑOS DE COLORES, PRIBURGOS SLU PRIBURGOS SLU Salle de bain moderne
Loading admin actions …

ہمارے گھر میں اگر کہیں فیچر ٹائلز لگ سکتی ہیں تو وہ ہے ہمارا باتھ روم۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ہم ان کے امتزاج پر کتنا دھیان دیتے ہیں؟ بہت سارے لوگ بڑی بڑی سفید ٹائلیں چھوٹے باتھ روموں میں لگا دیتے ہیں، ہمارے خیال سے یہ پاگل پن ہے۔ کسی بھی باتھ روم ڈیزائنر سے پوچھیں تو وہ آپکو بتائیں گے ٹائلوں کسی بھی بھی جگہ کے حجم پر بہت اثر اندار ہوتیں ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے آج کے مضمون میں آپکو اپنا خوابوں کا فیچر باتھ روم مل جائے گا۔

ملتے جلتے فرش اور دیواریں

یہ چھوٹے باتھ روم کے لیئے تھوڑا زیادہ ہوجائے گا لیکن اگر آپکا باتھ روم بہت کھلا ہے تو یہ والا آپشن ضرور استعمال کریں

مجسمے اور دائرے

باتھ روم میں پانی جیسے دکھنے والے امتزاج کی ٹائلیں بہت اہمیت کی حامل ہوتیں ہیں اسلیئے ہمیں یہ والی ٹائلیں بہت زیادہ پسند ہیں۔ نیچے کے حصے میں بے شمار ڈیزائنز بنے ہیں اور اوپر ایک شاندار شیشہ لگا ہوا ہے۔

خاموش رنگ

اس باتھ روم میں رنگوں کے توازن نے ہمیں حیران کردیا ہے۔ شاندار زمینی رنگ نے قدرتی لکڑی کے ساتھ ملکر ایک شاندار امتزاج بنایا ہے۔ یہ سیرامک آپکو بھی قدرتی لگ رہا ہے نا؟

موزیک

موزیک ٹائلیں نئی نہیں ہے لیکن جب بھی باتھ روم کو فیچر کرنے کا خیال آتا ہے اس میں موزیک کا ذکر لازمی کیا جاتا ہے۔ انکو باتھ روم کے نچلے حصے میں استعمال کریں

چوکور کا جادو

ایک جادوئی حل--- بہت سارے ڈیزائنز کی ٹائلز لیکن ایک ہی سائز میں اور ایک ہی شکل میں کیا شاندار آئیڈیا ہے۔ یہ باتھ روم میں ایک جادوئی حسن پیدا کرتا ہے۔

پھولوں والا اور شاندار

homify Salle de bain classique

ایک بورنگ جگہ میں حسن اور رنگ بھر دیا گیا ہے اسکی دیوار کی وجہ سے۔ ایک شاندار ڈیزائن جس میں حسن اور ڈیزائن ایک ساتھ ہے۔ سادہ الفاظ میں ایک ماسٹر پیس

الیکٹیک ڈیزائن

Дом Millennium-park, 420 м², Bronx Bronx Salle de bain originale

اگر آپکو لگتا ہے کہ الیکٹک ڈیزائن حاصل کرنے کا ایک واحد طریقہ وال پیپر ہے تو آپکو دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے۔ اسطرح کی ٹائلیں اب ہر جگہ ، ہر رنگ اور شکل میں موجود ہیں آپ انکو اپنے باتھ روم میں لگائیں اور دیکھیں کے کتنی شاندار لگتی ہیں

آخاہ—کیا ڈیزائن ہے

یہ کونے میں لگی ٹائلیں آپ دیکھ رہے ہیں؟یہ کالے اور سفید ماربل کا ملاپ ہے، لیکن اسکا لے آوٹ اسطرح رکھا گیا ہے کہ یہ زیبرا پرنٹ لگ رہا ہے۔ سنک کے ساتھ یہ کونا اب مزید بورنگ نہیں لگ رہا ہے

رنگوں کا کھیل

BAÑOS DE COLORES, PRIBURGOS SLU PRIBURGOS SLU Salle de bain moderne

آپ نے بوجھ تو لیا ہوگا کہ یہ بچوں کا باتھ روم ہے کیونکہ یہ شکل سے ہی بہت مزے دار لگ رہا ہے۔ مختلف رنگوں کی ٹائلیں کتنی شاندار لگ رہی ہیں کیونکہ انکا امتزاج بہت اچھا ہے۔ آپکو یقینا یہ باتھ روم بہت اچھا لگا ہوگا

گلیمر

کالا رنگ ہمارا ماننا ہے کہ رنگوں کا بادشاہ ہے اسکو مٹیلک، سفید اور کسی بھی رنگ کے ساتھ ملایا جائے تو یہ شاندار ہی لگتا ہے۔ جیسے کہ اس باتھ روم میں اسکا استعمال کیا گیا ہے ایک شاندار اور گلیمرس ڈیزائن۔

مزید متاثر کن مضمون پڑھیں: اپنے باتھ روم کو سیٹ کریں

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine