کچن کے لئے لکڑی کے 8 بنچ – گرینائٹ سے سستے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Küchen, Gerber GmbH Gerber GmbH Cuisine moderne
Loading admin actions …

جب کاؤنٹرز کی بات آئے تو ہومی فائی پر بہترین ماڈل موجود ہیں جن سے آپ اپنے کچن میں لطف اندوز ہو سکتے ہیں، خاص طور پر خوبصورتی کے حوالے سے۔ یہ جگہ کو فعال بناتے ہیں جو اس مسئلے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ گھر میں کچن کاؤنٹر کا ہونا ضروری۔ ہر دن بہت سے گھروں میں یہ لگائے جاتے ہیں اور لوگ ان کی مزید خواہش رکھتے ہیں۔ 

یہ ساری جگہ کو ایک حسین اور ڈرامائی انداز سے نوازتے ہیں اور ان کی مدد سے آپ آسانی سے کھانا پکا سکتے ہیں۔ ہم آپ کو لکڑی کے کاؤنٹرز کے حسین ماڈل دکھائیں گے اور آپ اپنی پسند کے مطابق چن سکتے ہیں۔

1۔ لکڑی کا بنچ جو کچن کا کھلا کاؤنٹر بن جائے

homify Cuisine moderne

یہ تجویز بیک وقت دلچسپ ہے اور سستی بھی۔ کچن کے لیے ایک الگ کھلا کاؤنٹر بنانے کے بجائے معماروں سے لکڑی کے کاؤٹنر کو پھیلا دیا ہے جو جگہ کو تقسیم کرنے کا کام بھی دیتا ہے۔ یہ سادہ، آسان اور اچھا نظر آنے والا حل ہے۔

2۔ ایک بنچ جو فرق پیدا کرے گا

لکڑی کے کاؤنٹر آج کل کچن میں لگانے کے لیے سب سے عام ہیں۔ یہ بہت سا آرام لاتے ہیں اور ہر وقت کام میں رہنے والی اس جگہ کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ ماربل کے بنچ لگانے کے بجائے (جو مہنگا ہونے کے باوجود مارکیٹ میں موجود بہترین مواد میں سے ایک ہے) یہ مواد بہتر ہے۔ اگر آپ یہ استعمال نہیں کرنا چاہتے تو لکڑی کے بارے میں سوچیں۔

3۔ لکڑی کچن کے لیے بہترین انتخاب ہے

homify Cuisine minimaliste

معمار یہ چمکتی لکڑی سے بنا بڑا سا بنچ پیش کرتے ہیں جو جگہ کو عمدگی اور نفاست سے نوازتا ہے۔ دیکھیں یہ کیسے نظروں کے سامنے پھیل جاتا ہے۔  رنگ بے حد حسین ہے اور اس کے علاوہ یہ باقی مواد اور سجاوٹ کے ساتھ بہترین نظر آتا ہے۔ اس طرح کے بنچ کا استعمال کھلی جگہوں میں عام ہے اور ان لوگوں کے لیے بھی جو کچن کو آرام دہ اور عملی بنانا چاہتے ہیں۔ ڈائننگ ٹیبل کو بھی ایسا ہی بنانا اچھا ہے۔

4۔ ایک مزید آرام دہ کچن کے لیے لکڑی کا کاؤنٹر

Apartamento Brooklin - São Paulo, Luni Arquitetura Luni Arquitetura Cuisine moderne

کبھی کبھار کچن کو بہت سے تفصیلات کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔ مواد اور دوسرے عناصر کے بارے میں سوچتے ہوئے کچن کو میگزین جیسا بنایا جاتا ہے مگر ہمارے پاس خیالات کم پڑ جاتے ہیں۔ اسی لیے ہم لکڑی کا مشودہ دیتے ہیں کیوں کہ یہ باقی جگہ کے ساتھ بہت اچھی لگتی ہے۔ صرف ایک تختہ لگا دینے سے آپ کے پاس ایک ایسی جگہ آ جاتی ہے جہاں آپ دن کے کسی بھی وقت بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں۔  اس کے علاوہ یہ گھریلو اور صفائی میں آسان بھی ہے۔ کچھ اسٹول رکھنے سے یہ لطف اٹھانے کے لیے ایک خوبصورت کونا بن جائے گا۔

5۔ لکڑی ہر اسٹائل کے ساتھ اچھی لگتی ہے

اس حسین لکڑی کی میز کو دیکھیں۔ کیا یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ آپ اس سے کیا کچھ حاصل کر سکتے ہیں؟ اچھے ڈیزائن اور جگہ کے ساتھ آپ اس چیز کے ساتھ بے مثال کام کر سکتے ہیں۔ اس کچن کے میز کے مختلف درجے ہیں، یعنی اوپر سے چاروں طرف میزیں نکل آتی ہیں اور یہ چیز اس کو انوکھا بناتی ہے۔ جب آپ کھانے کے لیے بیٹھیں تو آپ کو بس نیچے سے میزیں نکالنا ہوں گی تا کہ زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس طرح کا ڈیزائن کن لوگون کے لیے بہترین ہے جن کے گھر میں کھانے کا کمرہ نہیں ہوتا۔

6۔ ایک جدید کچن میں آرام کی جھلک

homify Cuisine moderne

لکڑی آپ کی ضرورت اور ذوق کے مطابق ڈھالی جا سکتی ہے۔ جدید کچن کے اس ماڈل میں ہم ٹکڑون سے بنا کام کرنے کا بنچ دیکھتے ہیں جو ساری میز کو جگہ پر رکھتا ہے۔ یہ سادہ ڈیزائن اس شاندار کچن کی تمام خواہشات اور انداز کے طابق ہے۔ اس کے علاوہ لکڑی بلاشبہ ماحول کو آرام دہ بناتی ہے۔

7۔ ناشتے کی جگہ کے لیے لکڑی اور پتھر

Varieté 2014-15, Bazzioni Bazzioni Cuisine originale

یہ صرف کچن کاؤنٹر کے لیے ہی اچھی تجویز نہیں بلکہ کچن اور لاؤنج کو تقسیم کرنے والے بنچ کے طور پر بھی کام دے سکتا ہے جہاں ناشتہ کیا جاتا ہے۔ اندرونی فن تعمیر کے کوئی اصول نہیں اور مواد کو ملانا ہمیشہ پسند کیا جاتا ہے۔ لکڑی پتھر کے ساتھ اچھی لگتی ہے کیوں کے دونوں قدرتی مواد ہییں جو اکٹھے ہو کر کچن کو گرم احساس دیتے ہیں۔

8۔ چھوٹا، نفیس اور صفائی میں آسان

Küchen, Gerber GmbH Gerber GmbH Cuisine moderne

اگر آپ جانتے نہیں، لکڑی کے کاؤنٹر کام کرنے اور صفائی کرنے کے لیے بہترین ہیں۔ روز کی صفائی کے لیے بس ایک ہلکے سے گیلے کپڑے کی ضرورت ہے تا کہ لکڑی پر پانی کے داغ نہ پڑیں۔ اس کی حفاظت کے لیے ہم وارنش کی ایک تہہ کا مشورہ دیں گے۔ اس سے وقت گزرنے کے ساتھ اس کا معیار خراب نہیں ہوتا۔ لکڑی پر یہ لگانے سے یہ نئی جیسی لگے گی اور اس پر کوئی خراشیں وغیرہ نہیں آئیں گی۔ آج کل ہر روز نئے کائنٹر بنتے ہیں جیسا کہ یہ والا جس میں چولہا بھی لگا ہے۔

دیکھیے: 3 گھٹنوں میں پورا گھر صاف کرنے کے 8 اقدام (ٹیرس کے ساتھ)

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine