گول یا مستطیل؟ کھانا کھانے والے میز کیسے ہونا چائیے

M Usman M Usman
Homes In-situ animal paintings by Thierry Bisch, Thierry Bisch - Peintre animalier - Animal Painter Thierry Bisch - Peintre animalier - Animal Painter Salle à manger
Loading admin actions …

اس میں کوئی شک نہیں کہ کھانے کے کمرے میں سب سے اہم اور ضروری چیزیں میز اور کرسیاں ہیں۔ لہذا جب ہم بات کرتے ہیں کہ کھانے کے کمرے میں کس قسم کا میز ہونا چائیے تو ایک بحث جنم لیتی ہے: بناوٹ کس قسم کی ہونی چایئے؟ کتنے بندوں کیلئے؟شکل کیسی ہونی چائیے؟ 

آج کے مضمون میں ہم اس آخری مسئلے کو تفصیل سے بیان کریں گے: گول میز بہتر ہے یا مستطیلی ڈیزائن زیادہ مناسب ہے؟ کچھ لوگ گول قسم کے میزوں کو ترجیح دیتے ہیں اور کچھ کہتے ہیں کہ گول کے مقابلے میں مستطیلی اور مربع شکل کے میز زیادہ کارآمد ہیں۔ دونوں کے اپنے اپنے نقصانات اور فائدے ہیں۔

آئیے دیکھیں ان میں سے کونسا بہتر ہے:

1 جگہ

کھانے کے میز کو لگانے کیلئے ہماری پہلی ترجیع اس کی جگہ اور اردگرد کا ماحول ہے۔ گول میز کیلئے خاص قسم کی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے  کیونکہ کرسیاں اس کے چاروں طرف موجود ہوتی ہیں۔ 

اسی لئے جب ہم نے گول قسم کے میز لگانا ہو تو اس کے اردگرد جگہ کو لازمی دیکھا جاتا ہے تاکہ کھانا کھانے والے افراد اس کے ارد گرد آسانی سے حرکت کر سکیں۔

2

تاہم لمبائی کے رخ بنے کمروں میں مستطیلی ڈیزائن سب سے کامیاب ہے اس طرح کم جگہ میں زیادہ سے زیادہ افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ گول میز کو دیوار کے ساتھ لگانا آسان نہیں ہے لیکن مستطیل طرز کے میز کھانے کے کمرے میں دیوار کے ساتھ بھی لگائے جا سکتے ہیں۔

3 کاؤنٹر کو میز بنائیں

باورچی خانے کے ساتھ بنا یہ کھانے کا ٹیبل اور باورچی خانے کے کاؤنٹر کے ساتھ لگی کرسیاں وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں۔ صبح صبح عموماً ہم سب جلدی میں ہوتے ہیں اس لئے ناشتے کے لئے کاؤنٹر اچھی جگہ ہے۔ لکڑی کی یہ اونچی کرسیاں اچھا انتخاب ہیں۔

4 سماجی میل جول

میز کے بارے میں فیصلہ کرنے سے پہلے یہ جان لینا ضروری ہے کہ تہوار کے مواقع پر یہ کیسے استعمال ہوگا۔ ایک گول میز کو مستطیل قسم کے میز پر بہت سارے فوائد حاصل ہیں: گول میز میں صدر کرسی نہیں ہوتی سب لوگ اس کے ارد گرد اور برابر رتبے میں بیٹھے ہوتے ہیں۔ 

مربع قسم میز کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہے، تصویر میں موجود مربع میز کے اردگرد آٹھ افراد بیٹھ سکتے ہیں، تاہم مربع میز بہت زیادہ جگہ گھیر لیتا ہے، اس کے مقابلے میں مستطیل میز بہت کم جگہ گھیرتا ہے۔

5 کتنے افراد بیٹھ سکتے ہیں

یہ بات پہلے ہی کر چکے ہیں کہ گول اور مربع دونوں اقسام میں بیٹھنے کی جگہ مستطیلی میز سے کم ہوتی ہے: ذرا سوچئے اگر ہمیں تصویر میں موجود تمام کرسیاں گول میز کے ارد گرد لگانی ہوتی، میز کا قطر اتنا بڑا ہو جانا تھا کہ اس کے مرکز کی جگہ کو کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا تھا۔ 

مستطیلی میز کم جگہ میں زیادہ سے زیادہ افراد کو بیٹھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اس لئے اگر کسی تہوار کیلئے کھانے کا میز چننا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس مستطیلی میز کے علاوہ کوئی چوائس باقی نہیں رہتی۔

6 بچوں کے بیٹھنے کیلئے بینچ

ایک طرف بینچ اور دوسری طرف کرسیاں، میز پر رکھا گیا پودا اور اوپر فانوس یقیناً ایک شاندار جگہ کو ظاہر کر رہے ہیں۔ میز سادہ طرز بناوٹ کا ہے مگر مجموعی طور پر کلاسیکل نمونہ ہے۔ بچوں کو بٹھانے کیلئے بینچ کا آئیڈیا زبردست ہے، یاد رکھیے یہ صرف مستطیل میز کے ساتھ ہی بنایا جا سکتا ہے۔

7 میز کی ٹانگیں

گول میز کا انتخاب کرتے ہوئے ایک اہم چیز میز کی ٹانگیں ہیں، اس طرح کے اکثر میز کی ایک مرکزی ٹانگ ہوتی ہے جو مربع یا مستطیل میز کی چار ٹانگوں سے کئی گنا بہتر ہے۔ اس طرح ایک دوسرے کی ٹانگیں بھی نہیں ٹکراتیں اور ایک مرکزی ٹانگ گول میز کو دوسرے قسموں سے ممتاز کرتی ہے۔

8

سفید رنگ کے مستطیلی میز کی ٹانگیں سٹائلش ہیں کرسیوں کا انداز جدید اور نفیس ہے۔ بظاہر یہ پتلی سی کرسیاں ہیں مگر مضبوط ہیں۔ مگر میز اور کرسیاں کافی نہیں ہیں آپ کے کھانے کی جگہ کو مکمل کرنے کے لئے (TONO DESIGN) کی جانب سے ٹوکری کے اندر لگا بلب مہانوں کو حیران کر دینے کے لئے  کافی ہے۔
اس مستطیلی میز کی ٹانگیں منفرد کی انداز کی ہیں۔

9 کونے

گول میز کا ایک اور فائدہ کناروں کا نہ ہونا ہے، اس طرح یہ مستطیل میز کے مقابلے میں چھوٹی کمروں میں زیادہ آرام دہ اور کم خطرناک ہوتے ہیں۔ ٹانگوں میں چبھنے والی نوک کی شدت کون محسوس نہیں کرتا، گول میز میں ایسا کبھی نہ ہوگا۔ اس طرح کے میز کے بعد ان پریشانیوں سے آپ کی جان ہمیشہ کیلئے چھوٹ جائے گی۔

10 سادہ اور فوراً حل

اس میز کے ساتھ لگے بینچ اور کرسیوں کو دیکھ کر لامحالہ کیفے ٹیریا کا خیال ذہن میں آتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ سادہ انداز آپ کے گھر میں لگایا جا سکتا ہے، ایسے گھر جہاں جگہ کی تنگی ہو وہاں یہ سٹائل سب بہتر حل ہے۔

11 آخری بات

گول میز ایک ایسا خوبصورت انتخاب ہے جس کے واضح فوائد ہیں۔ کھانا کھانے کیلئے یہ آرام دہ، سماجی طور پر فائدہ مند اور خوش آمدید کہتے ہیں: اس کی ٹانگیں آرام دہ اور کونے نہ ہونے کی وجہ سے اپنے ہی بنے بنائے حادثات سے بچ جاتے ہیں۔ 

تاہم ان کو لگانے کیلئے خاص جگہ ضروری ہوتی ہے، ایسی جگہیں جہاں زیادہ افراد نے بیٹھنا ہو وہاں کیلئے یہ فائدہ مند نہیں ہے۔

لیکن گول میز کے اپنے ہی خصوصی فوائد ہیں جو اور کسی طرز میں ممکن نہیں: چونکہ تمام افراد ایک دوسرے سے برابرفاصلے پر بیٹھے ہوتے ہیں لہذا بات چیت اور بحث مباحثہ خوشگوار ماحول میں ہوتا ہے۔

12

دوسری طرف مستطیلی میز اپنے استعمال اور زیادہ جگہ کی وجہ سے مقبول عام ہیں۔ ایک طرف لمبائی کے رخ بنے کھانے کے کمروں میں یہ بہترین دوسری طرف کم جگہ میں زیادہ سے زیادہ افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ اگر اس سے بھی کم جگہ ہو تو مستطیلی میز کو دیوار کے ساتھ لگا لیجئے۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم اپنی مرضی اور پسند کو نظرانداز نہیں کرسکتے، ہر میز کے تمام فوائد و نقصانات کو دیکھنے کے بعد ہم پسند وہی کرتے ہیں جو ہمارے دل  کے قریب ہو۔ میز کا انتخاب بھی محبوب جیسا ہوتا ہے، جو دل کو پسند آئے وہی بہترین ہے۔

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine