باتھ روم کی صفايی کے لیۓ 17 کارآمد ٹوٹکے

Amjad Ali Amjad Ali
homify Salle de bain scandinave
Loading admin actions …

آپ کچھ لوگوں کے صاف و شفاف اور چمکدار غسل خانے دیکھ کر رشک کرتے ہیں؟ آپ ضرورسوچتے ہونگے کہ اس چمک دمک کا رازکیا ہے۔ ہم نے آپ کے لیۓ غسل خانوں کی صفايی پر جامع تجاویزتیارکی ہیں۔ جوآسان، کم خرچ، اورباکفایت ہیں۔ ان 17 طریقوں کی مدد سے آپ کتنی آسانی اورسہولت کے ساتھ اپنے غسل خانوں کو چمکا سکتے ہیں؟ آيۓ دیکھتے ہیں۔

1. تازہ ہوا

غسل خانے کو تروتازہ رکھنے کے لیۓ تازہ ہوا کا انتظام اولین ضرورت ہے۔ تازہ ہوا جہاں بدبو اورگردوغبارکا شافی علاج ہے، وہاں تازگی اورسکون کا احساس دلاکرحبس اور گھٹن کودورکرتی ہے۔

2۔ غسل خانہ دھونے کے لیۓ سرکے کا استعمال

سرکے کی بوتل غسل خانےکے فرش اورٹايلوں پرانڈیل دیں۔ اورتھوڑی دیر بعد کپڑاپھیردیں۔ آپ چمک دیکھ کرحیران رہ جايں گے۔

3۔ باتھ روم باقاعدہ دھويں

Drummonds Case Study: European Retreat, Denmark homify Salle de bain scandinave

خوشبودارصرف اورڈٹرجنٹ کے ساتھ غسل خانے کودھونے سے خوشگواراحساس ہوتاہے اوردھول دھبے صاف ہوجاتے ہیں۔

4۔ ٹايلوںکی درزوں میں موم لگايں

ٹایلوں کے اکھڑے ہويۓ حصوں اور درزوں میں موم لگانے سے ان میں میل کچیل اور دھول دھبے نہیں پھنستے۔ 

5۔ دیواروں کی باقاعدہ صفايی کریں

نمی کو کنٹرول کرنے اورٹايلوں کواکھڑنےسے بچانے کے لیۓ غسل خانوں کی دیواروں کی صفايی باقاعدگی کے ساتھ کریں۔

6۔ ٹويلٹ اورکموڈ کی تفصیلی صفايی کریں

427 Canals, Sonata Design Sonata Design Salle de bain moderne

باتھ روم کی صفايی کے لیۓ باقاعدہ طورپرکموڈ کی صفايی کریں اورٹويلٹ کے اندرونی حصوں میں زنگ وغیرہ جمع نہ ہونے دیں۔

7۔ شیشوں کوصاف رکھیں

غسل خانوں کے شیشوں اورآينوں کو صاف رکھیں۔ اس طرح باتھ روم کا پہلا تاثرہی متاثرکن اوردلکش ہوجاتا ہے۔

8۔ باتھ روم کے فرنیچرکو صاف رکھیں

غسل خانوں کے فرنیچرکوصاف رکھناضروری ہے۔ کیوں کہ نمی سے پیدا ہونے والے میل کچیل چپک کرجم جاتا ہے۔ اوربدنما لگتا ہے۔

9۔ غسل خانوں کوروشن رکھیں

روشنی آپکے باتھ روم کے چمک دمک کو نمایاں کرتی ہے۔ آرام دہ اور پرسکون فعالیتوں کے لیۓ باتھ روم کو روشن رکھنا ایک مثبت اقدام ہے۔ 

10. نہاتے وقت پردوں کو باندھ لیں

فوارے کے چھینٹوں سے بچانے کے لیۓ پردوں کو باندھ کررکھیں۔ اس طرح پردے صاف و شفاف رہیں گے اور جلددھونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

11۔ پرانے متروک ٹوتھ برش کا استعمال کریں

Battersea, LEIVARS LEIVARS Salle de bain originale

غسل خانے کے کونوں کھدروں اور درزوں کو صاف کرنے کے لیۓ پرانا اورمتروک ٹھو تھ برش ایک کارآمد اوربا سہولت زریعہ ہے۔

12۔ پالش اور بلیچ استعمال کریں

homify Salle de bain moderne

غسل خانے کے ٹايلوں، فرش اورکونوں کو چمکانے کے لیۓ بلیچ یا ٹايل پالش استعمال کریں۔ جس سے بے مثال چمک اورصفايی حاصل ہوگی۔

13۔ بلبوں کا انتخاب

غسل خانے کے لیۓ بلبوں کا انتخاب کرتے وقت روشنی کے رنگ کو ٹايلوں، پردوں اورفرنیچروغیرہ کے ساتھ متناسب رکھیں۔

14۔ خوشبو لگايں

homify Salle de bain moderne

باتھ روم کو مسحورکن احساس اورتازگی سے بھرنے کے لیۓ خوشبوداراگربتی یا سپرے اور روم فریگرینٹ وغیرہ استعمال کریں۔

15۔ چکنايی کو جمع نہ ہونے دیں

غسل خانے میں صابن، شیمپو اورجیل وغیرہ رکھنے کے لیۓ الگ خانے بنايں تاکہ انکی چکنايی وغیرہ ٹايلوں اوردیواروں پرجمع نہ ہونے پایۓ۔

16۔ جراثیم کش کیمیکال کا استعمال کریں

غسل خانے کوکثافتوں، جراثیم اورمضرصحت کیڑے مکوڑوں سے صاف رکھنے کے لیۓ جراثیم کش اور کیڑے مار ادویات استعمال کریں۔

17۔ فرش کو صاف رکھیں

​Brixham House, Tye Architects Tye Architects Salle de bain moderne

گردکش مشین، وايپریا جھاڑو وغیرہ کی مدد سے فرش کی باقاعدہ صفايی کریں تاکہ ان پرجمع میل کچیل اور گردوغبار جم کرفرش کاحصہ نہ بنے۔

باتھ روم کی تزين وآرايش اورصفايی کے حوالے سے مزید معلومات اورمشوروں کے لیۓ اس لنک پرکلک کریں۔

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine