خوابگاہ کی دیواروں پر کونسا رنگ کیا جائے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Cherry Creek Traditional with a Twist, Andrea Schumacher Interiors Andrea Schumacher Interiors Chambre originale
Loading admin actions …

خوابگاہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں غالباً آپکا سے سے زیادہ وقت گزرتا ہے۔  یہی دجہ ہے کہ خوابگاہ میں خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ ساتھ دیواروں پر من پسند رنگ کا نتیجہ ہمیشہ اچھا نکلتا ہے۔ دیواروں کا رنگ خوابگاہ کی مجموعی سجاوٹ میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہم کمرے کی تمام دیواروں کے لئے گھر کے باقی حصوں میں استعمال ہونے والا رنگ یا اس سے ملتا جُلتا رنگ استعمال کرسکتے ہیں مگر کسی ایک دیوار پر کوئی ایک مخصوص رنگ کیا جاسکتا ہے – یہ توجہ کو فوراً اپنی جانب مبذول کرواتا ہے۔ انفرادی اور منفرد ڈیزائن کے لئے ایسے رنگوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے کو عمومی طور پر استعمال نہ ہوتے ہوں۔ یہ الگ ہی کشش کے حامل ہوتے ہیں اور ایک مخصوص ماحول قائم کرتے ہیں۔ دوسری طرف ہلکے اور دھیمے رنگ ایک پُرسکون اور آرام دہ ماحول قائم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اور سفید دیواروں کا ایک اچھا متبادل فراہم کرتے ہیں۔ اسطرح سے آپکی آرائش میں ایک باوقار تبدیلی بھی آجاتی ہے۔ 

سیاہ رنگ خوبصورت ہے۔ خوابگاہ کی دیواروں کے لئے شاہانہ سیاہ رنگ

سیاہ رنگ ایک عرصے سے فیشن کی دنیا میں چھایا ہواہے لیکن سیاہ رنگ اس سے کہیں زیادہ کرسکتا ہے۔ یہ ایک لازوال وقار کا حامل رنگ ہے جسکو ہر جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے اور باقی تمام رنگوں کے ساتھ آسانی سے ملایا جا سکتا ہے۔ اگر خوابگاہ کی دیواروں پر اسکو سفید رنگ کی دیواروں کے ساتھ ملایا جائے تو اس سے کمرے میں رنگوں کے مختلف شیڈز کا ایک طاقتور تضاد قائم ہوگا۔ سیاہ رنگ کے ثابت شدہ فوائد کچھ یوں ہیں: اسکو کسی بھی رنگ کے ساتھ ملایا جاسکتا ہےاور اسطرح ہر مرتبہ تبدیلی کا ایک نیا احساس قائم کیا جاسکتا ہے۔ سرخ رنگ کے ساتھ اسکا ملاپ بہت موثر ہے جبکہ سیاہ اور بنقشی رنگ کے امتزاج سے ایک پراسرار ماحول قائم ہوتا ہے۔ سیاہ دیواروں کے ساتھ کمرے میں رکھی آرائشی اشیاء اگر سنہری یا نقرئی(سلور) رنگ کی استعمال کی جائیں تو کمرے کا پورا ماحول شاہانہ اورخاص ہوجاتا ہے۔یہ رنگ فیشن سے کبھی باہر نہیں ہوتا ۔ یورپی ممالک کو چھوڑ کر دنیا کی کئی مختلف ثقافتوں میں کالا رنگ مثبت معنوں میں لیا جاتا ہے اور بری نظر سے بچاؤ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ 

خوابگاہ میں قدرتی وقار۔۔۔۔۔ہلکی سبز دیواریں

خوابگاہ کی دیوار کا رنگ ہلکا سبز بھی کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ قدرتی طور پر باوقار لگتا ہے اور ایک آرام دہ احساس کا تاثر دیتا ہے۔ عموماً سبز رنگ کا استعمال رہنے سہنےکے کمرے کے لئے زیادہ موزوں رہتا ہے کیونکہ اسکا دماغ پر ایک سکون آور اثر ہوتا ہے اور باقی استعمال شدہ ہلکے رنگوں پر اس سے زیادہ متاثر نہیں ہوتے۔ اس رنگ کو زرد، نیلےیا سفید کے مختلف شیڈز کے ساتھ ملا کر مختلف طرح کے تنائج حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ سبز رنگ کے  کا نفسیاتی طور پر جوانی اور تازگی سے تعلق ہے ۔ اسی طرح اسکا تعلق بہار کے ساتھ ہے۔ زمانہ وسطیٰ میں اسکو پیارکی علامت سمجھا جاتا تھا۔ صحرا میں سبز رنگ کو جنت کے ساتھ بھی منسلک کیا جات اہے کیونکہ یہ زندگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ نرم و نازک احساس لئے ہلکے سبز رنگ کا استعمال خوابگاہ کو پرانے زمانے کا سا انداز دینے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور زمینی رنگوں یا سفید رنگ کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس رنگ کے ساتھ ہلکے رنگ کی آرائشی اشیاء استعمال کی جاسکتی ہیں جیسا کہ ہلکا زرد، گلابی یا نیلے رنگ کی۔  

خاکستری رنگ۔۔۔آج کل کے پسندیدہ رنگ کی دیواریں

خاکستری رنگ بہت سے شیڈز میں دستیاب ہے۔ اسکا بنیادی رنگ کہرے سرمئی رنگ کو بھورے رنگ کے ساتھ ملا کر حاصل کیا جاتا ہے۔ اسکو گہرے رنگوں کے ساتھ بھی ملایا جا سکتا ہے جیسا کہ سرخ رنگ تاکہ جامنی رنگ کے مختلف شیڈز بنائے جا سکیں۔ یہاں تک کہ ہلکا خاکستری یا فالسئی رنگ بھی بنائے جاسکتے ہیں۔ اس رنگ کی خاص بات یہ ہے کہ اگر کمرے کی ایک دیوار پر اسکو کیا جائے اور باقی دیواریں سرمئی رنگ کی ہوں تو پورا کمرہ بہت باوقار لگے کا۔ اسکی ایک اور نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اسکو لال اور سفید دونوں رنگوں کے ساتھ یکساں سہولت اور آسانی کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر آرائشی اشیاء گہرے رنگ کی ہوں تو خاکستری رنگ انکی شوخی کو بہت بھلے سے متوازن کرتا ہے اور یوں مجموعی طور پر کمرہ بہت باوقار اور آرام دہ  لگتا ہے۔ تاہم اسکے ساتھ باقی رنگوں کا امتزاج بہت سوچ سمجھ کر کریں کیونکہ اسکو عام طور پر دیواروں پر رنگ کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا۔ 

باوقار بھی ۔۔آتشیں بھی۔۔۔ کانسی رنگ کی دیواریں

سرخ رنگ صدیوں سے ہمارے ساتھ ہے۔ غاروں پرتصویریں بنانے کے لئے سب سے پہلے اس رنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔ رنگوں کی نفسیات کے مطابق لال رنگ کو زندگی، توانائی اور تپش سے وابسطہ کیا جاتا ہے۔ اس رنگ کو خوش قسمتی کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح ایک زمانے میں اسکو گھر کے صدر دروازے پر رنگ کے لئے استعمال کیا جاتا تھا تاکہ بیماری اور شیطانی طاقتوں کو گھر کے اندر داخل ہونے سے روکا جا سکے۔ آج بھی ایشیائی ممالک اور مشرقی یورب میں اس رنگ کو خوشی کی علامت مانا جاتا ہے اور اس رنگ کی آرائشی اشیاء کو حفاظتی اقدامات کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سرخ رنگ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے کانسی رنگ (کاپر) میں لال رنگ کی شوخی بھی ہے اور بھورے رنگ کا وقار بھی اسلئے خوابگاہ کی دیوار کے لئے اسکا استعمال باوقار بھی ہے اور آتشیں بھی۔ تصویر میں دکھائی گئی خوابگاہ میں اسکا استعمال لکڑی کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ہلکے سرمئ رنگ کی جھولا نما کرسی بہت جدید ہے۔ اسی طرح آرائشی اشیاء جیسا کہ لیمپ اور شمع دان سنہرے، تقرئی اور کانسی رنگوں کی ہیں ۔ ان تمام اشیاء اور رنگوں کا امتزاج بہت بھلا لگ رہا ہے اور یہ سب مل کر کمرے کو ایک شاہانہ احساس دے رہے ہیں جو آپکو مدعو کرتا ہے کہ آپ آئیں اور آرام کریں۔ 

شاندار اور جاذبِ نظر۔۔۔سنہرے رنگ کی دیواریں

سنہرا رنگ بہت ہی خاص شان و شوکت کا عکاس ہے۔ اسکی یہ اہمیت اس وجہ سے ہے کہ اسکو سونے سے وابسطہ کیا جاتا ہے جوکہ ایک ایسی دھات ہے جو لوگوں کو ہمیشہ سے ہی لُبھاتی آئی ہے۔ دولت اور شاہانہ طرزِ زندگی کو سونے سے منسلک کیا جاتا ہے۔ سورج کو بھی عموماً اس رنگ سے وابسطہ کیا جاتا ہے۔ اس رنگ کی دیواریں خوابگاہ کو جاذبِ نظر بناتی ہیں اور اسکو بہت ہی شاندار کشش بخشتی ہیں ۔ اسکو بہت سے رنگوں کے ساتھ ملایا جاسکتا ہے۔ اگر اسکو سفیدی مائل ہلکے زرد رنگ (کریم) کے ساتھ ملایا جائے تو کمرہ نفیس اور ہوادار لگتا ہے۔ اگر اسکو گہرے نیلے (نیوی بلیو)، فیروزی یا ہلکے سبز رنگ کے ساتھ ملایا جائے تو آپکے کمرہ منفرد اور غیر معمولی لگے گا۔ اگر آپکو شاہانہ انداز چاہئے تو اسکو بنقشی رنگ کے ساتھ استعمال کریں اور اگر آپ اسکا امتزاج سرخ رنگ کے ساتھ کردیں تو یہ ایک بہت طاقتور ملاپ ہوگا۔ دونوں رنگ طاقت ، رونق اور زندگی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ اگر ان دونوں رنگوں کے ساتھ آرائسی اشیاء زرد رنگ کی ہوں تو کمرہ زندگی سے بھرپور مگر باوقار لگے گا۔  

پراسرار اور تخیلاتی ۔۔خوابگاہ کی بنقشی رنگ کی دیواریں

بنقشی رنگ اپنے اندر ایک بہت خاص کشش اور وقار رکھتا ہے کیونکہ یہ گہرے سرخ اور ہلکے نیلے رنگ کے امتزاج سے بنتا ہے۔ اسلئے اسکو بہت سارے مختلف انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور خوابگاہ کی آرائش میں تنوع لایا جاسکتا ہے۔ رنگوں کی نفسیات میں بنقشی رنگ کو بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ مختلف چیزوں سے منسلک ہے۔  یہ دو بالکل مختلف رنگوں کی خصوصیات لئے ہوئے ہے ۔ ایک طرف تو یہ سکون آور نیلے رنگ کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ ذہانت اور سوچ بچار سے منسلک ہے اور دوسری طرف لال رنگ ہے جو کہ جذبات اور احساسات کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے ۔ اس سے بنقشی رنگ کا ایک خاص انفرادیت حاصل ہوتی ہے۔ اس سے خوابگاہ کی دیوار پر کونسا رنگ کیا جائے یہ مسئلہ بھی حل ہوجاتا ہے ۔ یہ اس مقصد کے لئے بہت ہی مناسب رنگ ہے۔ خوابگاہ تو کیا یہ گھر کے باقی حصوں میں بھی عام طور پر استعمال نہیں کیا جاتا اسلئے اسکے استعمال سے بہت انفرادیت حاصل ہوتی ہے۔ اسکے ساتھ آرائشی اشیاء جیسا کہ شمع دان یا سجاوٹی پیالے دھاتی رنگوں جیسا کہ نقرئی اور سنہرے رنگوں میں استعمال کریں ۔ اس سے بہت شاہانہ تاثر ملے گا۔ سفید اور سیاہ کے ساتھ بھی اسکا امتزاج بہت بھلا لگتا ہے ۔ 

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine