کارپٹ اورفرنیچرکا امتزاج: 8 جدید اورقابل رشک نمونے

Amjad Ali Amjad Ali
Striped Stair Carpet, Affordable Flooring Affordable Flooring Couloir, entrée, escaliers classiques
Loading admin actions …

کارپٹ اورفرنیچرکا امتزاج اہل خانہ کی نفاست پسندی، سلیقہ مندی اوروقارکی علامت ہوتا ہے۔ مہمانوں کی پہلی نظربھی فرنیچر اورقالین پرہی پڑتی ہے۔ جوسونے پہ سہاگہ ہوجاتا ہے اگرفرنیچراورقالین کا امتزاج بھی قايم کیا جایۓ۔ قالین اورفرنیچرسے متعلق تخلیقی اور شاندارڈیزاينوں پرمشتمل خوبصورت نمونے آپ کے ملاحظے کے لیۓ پیش خدمت ہیں۔

باوقار

محدوداحاطے والے نشست گاہ میں فرنیچر اورقالینوں کا امتزاج اس نمونے میں نمایاں ہے۔ جہاں احاطے پرسمجھوتہ کیۓ بغیرصوفوں اور میز کے نیچے دبیز، شانداراورنرم وملايم قالین کے ساتھ قابل رشک دیوان خانہ ترتیب دیا گیا ہے۔ 

سادہ مگرپروقار

لکڑی کے شاندارفرش پر سجے محدود احاطے والے ایک دیوان خانے میں فرنیچرکاسادہ اورپروقارانتخاب قیمتی قالین کے پس منظرمیں زیادہ دلکش لگتا ہے۔ جس میں بھوری لکڑی کا فرش قیمتی قالین پراوربھی شاندارلگتا ہے۔

ایک تخلیقی سوچ

خوبصورت اورسفید صوفوں کے نیچے خوبصورت لکڑی کے ٹايلوں پرقیمتی قالین ایک پرسکون اور یادگارمحفل کے لیۓ شاندارلوازمات ہیں۔

قالین کا شاہی انداز

چیتے کے چمڑے والے رنگوں پرمشتمل اورصوفوں کے ساتھ ہم آہنگ شاندارقالین اپنی مثال آپ ہے۔ دیوارپرلگے روشنی سے آراستہ خوبصورت پینٹنگ کے پس منظرمیں دھیمی روشنی کا لیمپ تخیلاتی منظرپیش کررہاہے۔

انوکھا اورحیران کن

اس نمونے میں صوفوں کا جدید اندازماہرانہ فنکاری اورتخلیقی کاوش کی نمايندگی کرتا ہے۔ لیکن جوتخلیق سب سے زیادہ قابل رشک ہے، وہ قالین اوردیواروں میں سجے روشن دانوں کابے مثال متزاج ہے۔ جس سے رنگ و نورکا سما تخلیق ہوتادکھايی دیتا ہے۔

مسحورکن اورجاندار

کھڑکیوں کے پس منظرمیں مسحورکن فطری منظرخوابگاہ میں سجے باغ وبہار والے خوشکن قالین سے حیرت انگیزمماثلت کی وجہ سے فطرت اوربھی روح پروراحساس دلاتا تی ہے۔ خصوصا صبح کی بیداری کے بعد طبیعت سارادن ہشاش بشاش رہتی ہے۔

دیوان خانے کی شان

بھرا ہوا دبیزاورجاندارقالین کم احاطے والے دیوان خانے میں صوفوں کے درمیان آرام دہ احساس دلاتا ہے۔ اس تصویرمیں ایک شیہانداردیوان خانہ تخلیق کیاگیا ہے۔ جس کی شان یہی دبیزقالین ہے۔

تفریح کا لطف

Sofa set RASF 067 Sunday Furniture Jardin classique Meubles

گھرکے بیرونی احاطے میں قدرتی مناظراورتازہ ہوا سے لطف اندوزہونے کے لیۓ رنگ برنگے صوفوں کے نیچے لکڑی نما قالین کا تصورایک تخلیقی اورفنکارانہ فنپارہ تخلیق کرتا ہے۔ 

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine