آرام و آسائش سے بھرپور ایک چھوٹا گھر ۔۔۔اسے آپ چھوڑ نہیں سکتے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Casa TM , Lozí - Projeto e Obra Lozí - Projeto e Obra Maisons minimalistes
Loading admin actions …

پہلی نظر میں دیکھنے میں جو ایک بنیادی عمارت لگتی ہے وہ ایک نہایت ذہانت سے بنایا گیا ڈیزائن ہے جسکو چمک دمک اور نمود ونمائش سے عاری رکھا گیا ہے۔ جب آپ اسکو دیکھیں گے تو آپکو معلوم ہوجائے گا کہ ہماری بات کا مطلب کیا ہے۔ یہ ایک ہر لحاظ سے جدید گھر ہے جو پورے کنبے کے استعمال کے لئے بنا ہے۔ یہ مضبوط اور بے عیب ہے۔ اسکی نمایاں خوبیوں میں سے ایک بہت ساری خصوصی روشنیوں کا استعمال ہے۔ 

یہ ایک ایسا مضمون ہے جسے ہم دوبارہ شائع کر رہے ہیں اور ہمارے قارئین کے پسندیدہ گھروں میں سے ایک ہے۔ ہمیں بتائے کیوں؟ ہر کمرہ وسیع اور استعمال میں آسان ہے۔ ہر سطح پائیداراور عمدہ کوالٹی کی ہے۔ اگر آپ اپنا گھر بنا رہے ہیں تع اس پر نظر ضرور ڈالئے اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ آپ اس گھر کی کن چیزوں کو اپنا سکتے ہیں۔ اس سے بنیادی چیزیں ٹھیک ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ 

بغیر کسی پریشانی کے اضافی تفصیلات

اس گھر کا بیرونی حصہ ہر لحاظ سے شاندار لگتا ہے۔ یہاں پر باغ ایک مرتبہ پھر اس عمارت کے نوکیلے اورعمودی ڈھلان والے زاویوں اور کونوں میں نرمی کا احساس دلا رہا ہے۔ سفید سلیٹ سے بنے کھڑکی کے چوکھٹے بھی بہت زیادہ شوشا اور گھر کے سامنے کے حصے کو پیچیدہ بنائے بغیرایک نہایت عمدہ اضافہ ہیں۔ اس گھرمیں سادگی اور وضعداری کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔ 

خوش کن سامنے کا حصہ

گھر کا بیرونی حصہ آنکھوں کو بہت بھلا محسوس ہوتا ہے۔ یہ بہت تازگی بخش اور روشن ہے۔ اسمیں سفیدی مائل مدھم زرد رنگ کا روغن ہے جنکہ حاشیوں پر سفید رنگ کا استعمال کیا گیا ہے اور اطراف میں پکی مٹی کی سرخی مائل بھارے رنگ کی ٹائلیں لگائی گئی ہیں۔ اس کی مستطیل شکل کو خمدار باغیچے اور پتھروں پر مشتمل باغ جو کم عمر پودوں سے بھرا ہے کی مدد سے متوازن کیا گیا ہے۔ 

احاطے کی دیواروں کو بھی ہم رنگ روغن کیا گیا ہے اور دروازوں کو کسی کاٹھ کبار، غیر ضروری ساز و سامان اور بھاری بھر کم پردوں سے پاک رکھا گیا ہے جسکا نتیجہ ایک باترتیب شکل وصورت میں نکلا ہے۔ 

عملی اور پُر کشش

ٹائلیں گھر کے اطراف تک پھیلی ہیں اور لکڑی سے بنی چھت سے ڈھکی ہوئی ہیں۔ جو کہ بارش ہونے کی صورت میں دھلے کپڑے لٹکانے یا باغبانی کے آلات کو رکھنے کے لئے بالکل مثالی ہے۔ عملی ہونا اس حصے کی نمبر ایک خوبی ہے لیکن اسکی دوسری خوبی اسکا خوبصورت ہونا ہے۔  باڑ میں لگی السی کی جھاڑیاں ہلکے رنگ کی دیواروں کے ساتھ ایک بہت اثر انگیزتضاد فراہم کر رہی ہیں۔ 

سادہ اور نفیس باورچی خانہ

جب ہم گھر کے اندر داخل ہوتے ہیں تو ہم اس شاندار باورچی خانے میں آتے ہیں۔ سفید خانہ دار الماریوں  جن میں سے کچھ کے دروازے شیشے کے ہیں اور سب کے دستے چاندی کے رنگ کے ہیں سے بھرا ہوا یہ باورچی خانہ بہت عقلمندی سے بنایا گیا ہے اور عملی ہے اور وسیع بھی۔ 

آج کل کے زمانے کے حساب سے بنا اوون اور اس پر بنا چھجا سلیقے سے ایک کونے میں لگائے گئے ہیں اوردیواروں کے تمام حصے مختلف قسم کے سرمئی رنگ کی ٹائلوں سے بھرے ہوئے ہیں اورمجموعی آرائش میں استعمال سفید اور سرمئی رنگ سے ہم آہنگ ہیں۔ 

ناشتہ کرنے کی دلکش جگہ

تھوڑا سا پیچھے مُڑ کر دیکھتے ہیں اور ہماری نظر ناشتہ کرنے کی اس خوبصورت جگہ پر پڑتی ہے۔ مکمل طور سے قدرتی لکڑی سے بنا یہ حصہ ،بقیہ باورچی خانے جیسا کہ اوون، مائیکروویو اور فریج کے اردگرد اور پچھلے حصے میں لکڑی کے استعمال سے میل کھا رہا ہے۔ سفید رنگ کا استعمال یہاں بھی کیا گیا ہے اور روایتی انداز کے یہ سٹول اور اوپر آویزاں تین لیمپ سفید رنگ کے ہیں۔ 

ہم آہنگ ڈیزائن

اطرافی زاویوں سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کسطرح سے رنگ، چیزوں کا استعمال اور تعمیراتی سامان متناسب ہیں اور ایک دوسرے سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں۔ اس تناسب اور ہم آہنگی کو پالش شدہ سرامک کی سفید ٹائلیں مکمل کر رہی ہیں۔ 

پُر آسائش اور باوقار

داخلی راستے کو بھی اس انداز میں کم سے کم سامان سے آراستہ کیا گیا ہے۔ ہموار سفید دیواریں سادہ ہیں ماسوائے آخری کونے کے جہاں پرانے انداز کے آئینوں کا ایک مجموعہ لگایا گیا ہے۔  نیچے پڑانوآبادیاتی دور کا اطرافی میز اس جگہ کولازوال اور باوقار بنا رہا ہے۔ 

ڈرامائی تاثر

پرانے زمانے کے گلیمر کے ہلکے ہلکے اشارے غسلخانے میں بھی استعمال کئے گئے ہیں۔ گہرے رنگ کے سجاوٹی وال پیپر سے آراستہ ایک دیوار اس میں ایک ڈرامائی تاثر اور تضاد پیدا کر رہی ہے ۔ یہاں پر بھی قدرتی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے اور تختہ اسکا بنایا گیا ہے اور باریک اور نفیس کام والا ایک اور آئینہ بھی یہاں استعمال ہوا ہے۔ 

ایک باہم مربوط تاثر قائم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ایک یا دو تفصیلات طھے کرلیں جیسا کہ لکڑی سے بنی سطحیں اور پھر سارے گھر میں انکو بار بار استعمال کریں۔ خود سے ڈیزائن کرلیں یا پھرغسلخانے کے ڈئزائن کے لئے پیشہ ور ماہر کی مدد لے لیں۔ 

لازوال مگر ہم عصر

اور آخر میں غسلخانے کا ایک طائرانہ جائزہ۔ باورچی خانے کی طرح یہاں بھی سفید خانہ دار الماریاں بنائی گئی ہیں۔ لیکن یہاں پر اوپری سطح سنگِ مرمر کی بنائی گئی ہےاور سرمئی اور نقرئی رنگ کا کہیں کہیں استعمال بھی دیکھنے والوں کو نظر آرہا ہے۔ ابھری ہوئی سطح والی ایک دیوار ایک طرف میں بنائی گئی ہے اور شیشے کے پیچھے لائٹیں لگائی گئی ہیں جو کہ دونوں اطراف کو روشن کررہی ہیں۔ 

یہ یقیناً ایک ایسا گھر ہے جو کہ قدیم اور جدید دور کا حسین امتزاج ہے۔ ایسے اور گھر دیکھنے اور انکے بارے میں جاننے کے لئے یہ مضمون ملاحظہ کریں۔  

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine