ایک بے حد خوبصورت گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Couloir, entrée, escaliers minimalistes
Loading admin actions …

میڈ ڈیزائن کے انٹیرئير ڈیزائنر آج آپ کو ایک پرآسائش، خوابصورت اور آرام دہ گھر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ ہر کمرے میں لکڑی اور پتھر کا پر ذوق استعمال منفرد شان ابھارتا ہے جبکہ شوخ اور پرسکون رنگ ایک خاص مقدار میں اکٹھے ہو کر ایک اپنائیت بھرا ماحول بناتے ہیں۔ عمدہ فرنیچر، اور دلکش اور زندہ دل بالکونی اور سامان رکھنے کی جدید جگہیں پرکشش اندرونی حصہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔

دلکش بالکونی

شیشے کے بڑے بڑے سرکنے والے دروازے اس بند بالکونی کو باقی گھر سے الگ کرتے ہیں مگر نظروں سے دور نہیں کرتے۔ یہ روشنی کا راستہ بھی نہیں روکتے۔ آپ یہاں سے بھی بالکونی میں دیوار پر بنے باغ کو سراہ سکتے ہیں۔

رہائش کا شاندار طریقہ

صاف مگر خوبصورت سفید فرنیچراس کشادہ لاؤنج میں آرام دہ بیٹھنے کی جگہ مہیا کرتا ہے جبکہ ایک دیوار پر بنی رنگین تصویر اس جگہ کو دلچسپ بناتی ہے۔ پتلے پتھروں اور لکڑی سے ڈھکی دیوار میں دلکشی سے روشن کیے گئے طاق ہیں جو حسین آرائشی سامان دکھاتے ہیں۔یہاں روشنی دھیمی ہے سو ماحول پرسکون محسوس ہوتا ہے۔

نفیس اور آرام دہ سٹڈی

اونچی پشت والی دو نیلی کرسیاں سٹڈی کی دیواروں کے ساتھ میل کھاتی ہیں جبکہ گہری لکڑی سے بنے شیلف گرمی اور فعالیت کا وعدہ کرتے ہیں۔ پینٹنگ اور پرسکون روشنیاں نہایت خوشگوار ماحول بناتی ہیں۔

یہاں سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہوار سفید ٹی وی سٹینڈ کے پیچھے موجود دیوار بناوٹی ہے جو اس کمرے میں انفرادیت لے آتی ہے۔ ایک سرسبز گملا تازگی پھیلاتا ہے۔

ایک لمبی اور جدید لکڑی کی الماری بالکونی میں سامان رکھنے کی ہوشیار جگہ بناتی ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے لکڑی کی چھت کو بیلیں اگانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

سمجھدار معیاری کچن

کریمی سفید رنگ اس کشادہ معیاری کچن پر چھایا ہے جہاں ہموار الماریاں تنظیم کو یقینی بناتی ہیں۔ سنک کے پیچھے لگی بھورے رنگ کی اینٹوں جیسی ٹائلیں مختلف نظر آتی ہیں جبکہ فیشن ایبل کرسیوں سے گھرا کاؤنٹر آپ کو شیف کے ساتھ گپیں لگانے اور اسے کھانا پکانے میں مدد دینے کی اجازت دیتا ہے۔ روشنی فراواں مگر آرام دہ ہے۔

ایک اور سفر پر چلیے: روشن اور جدید اندرونی حصے کے ساتھ ایک ۳ منزلہ گھر۔

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine