ایک کمرے کے شہری اپارٹمنٹ کا حیرت انگیز نیا رخ

Shenilashahzad Shenilashahzad
homify Chambre scandinave
Loading admin actions …

جو کبھی خواب تھا اب تعبیر ھوا۔ شہروں میں رہنے والے بہت سے لوگ اب چھوٹے ایک کمرے کے اپارٹمنٹس میں رھنا پسند کرتے ھیں۔ نہ صرف یہ بلکہ ، ماڈرن آرکیٹیکس اور انٹیریئر ڈیزائینرز کی مدد سے وہ چھوٹی جگہوں کو ایک دلکش نیا پن دے رھے ھیں۔ یہ معاملہ کسی خاص شہر یا ملک کا ھی نہیں ھے بلکہ بڑے بڑے شہر فیشن ایبل اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کا بوم دیکھ رھے ھیں۔

آج ھم سیر کریں گے ساؤتھ کوریا کی دوسرے بڑے شہر ، بوسان کی ، تا کہ آپ کے ساتھ شئیر کریں نئے پن کی ایک کہانی ۔ ملک کا سماجی اور معاشی مرکز ھونے کی وجہ سے، بوسان بہت سے لوگوں کو ھر سال اپنی طرف کھینچتا ھے۔ کم قیمت کے گھروں کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ھے، لھٰذا آپ پہلے سے موجود گھروں اور محلوں کا نیا پن زیادہ دیکھتے ھیں۔ یہ اپارٹمنٹ جو Design Mellow نے بنایا ھے ، اس کی ایک مثال ھے۔

نیا پن دینے سے پہلے اپارٹمنٹ کی حالت

homify

نیا پن دینے سے پہے اس اپارٹمنٹ کی یہ حالت تھی۔ اگرچہ یہ کوئ ٹوٹی پھوٹی حالت میں تو نہیں تھا مگر پھر بھی انٹیرہیر ڈیکوریشن کی گنجائش باقی تھی۔

اسٹائلش انداز دینے کے لیے کوئ کام نہیں کیا گیا تھا ۔ اندرون بہت غمگین اور غیر آرام دہ لگتا تھا۔

نیا پن دینے کے بعد کا اندرون

homify Chambre scandinave

اب دیکھیے نیا پن دینے کے بعد اندرون کتنا گرم اور خوش آمدیدی لگ رھا ھے۔ ایک گھر کا تاثر دینے کے لیے اس میں کچھ انتظامات کیے گئے ھیں۔

چھوٹی سی جگہ کو مختلف خانوں میں تقسیم کیا گیا ھے، ھر ایک کو خاص مقصد کے لیے بنایا گیا ھے۔ یہ اسٹائلش تقسیم اپنے اوپر کچھ نشانات چھوڑ رھی ھے۔

رھنے کا کمرہ

homify Chambre scandinave

یہ دوسیٹرصوفہ رھنے کے کمرے مین بنیادی حیثیت رکھتا ھے۔ ایک سادہ سا کافی ٹیبل جس کی اونچائ تبدیل کیجا سکے اور سامنے والی دیوار پر لگا ایک ٹی وی کا کیبینٹ بنیادی فرنیچر ھیں جو اس جگہ کو گھیر رھے ھیں۔ ایک چھوٹا سا قالین ایک خوش آئند تاثر پیدا کر رھا ھے۔

پورے کمرے میں لکڑی کافرش لگایا گیا ھے۔ چھوٹا سا کچن اس لاؤنج ایریا کے بالکل پیچھے ھے۔ کچن کی دیواروں پر نارنجی رنگ اس جیسی چھوٹی جگہ پر زبردست لگ رھا ھے۔

سونے کا کمرہ

homify Chambre scandinave

ایک چھوٹی سی کتابوں کی الماری باقی جگہ سے سونے کے کمرے کو الگ کر رھی ھے۔ کتابوں کی الماری کے اوپر رکھے ھوئے نمونے خاص اھمیت کے حامل ھیں۔ پوچوں میں لگے کیکٹس اور ایک سادہ سا لیمپ اوپری سطح کو ابھار رھا ھے۔

ایک چھوٹا سا پلنگ اس جگہ کے عین موزوں ھے۔ دیواروں کو ھاتھ کی بنی ھوئ چیزوں اور فریم کیے ھوئ شہ پاروں سے مزین کیا گیا ھے۔ بڑی کھڑکیاں چھوٹی جگہوں کے لیے بونس ھوتی ھیں۔ ان میں سے ایک پر ھلکے بادامی رنگ کے دو پردے لگائے گئے ھیں۔ 

کونے میں پڑھائ کی میز

homify Chambre scandinave

ایک کونے میں گھریلو آفس بنایا گیا ھے۔ اس کو جدید طرز کے ٹیبل اور اسٹائلش سی کرسی کے ساتھ سجایا گیا ھے۔ فرنیچر کا انتخاب جگہ کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ھے۔

خوبصورت لائٹیں بھی اپارٹمنٹ کے اندروں کو ایک دلکش انداز دے رھے ھیں اور سورج غروب ھونے کے بعد بھی جگہ کو روشن رکھتے ھیں۔

چھوٹا سا ھال

homify Couloir, entrée, escaliers scandinaves

سجاوٹی اشیاء کا دلفریب انتخاب اس ایک کمرے کے اپارٹمنٹ کو اسٹائلش انداز دینے کی ایک وجہ ھے۔ آپ نے ان میں سے کچھ چیزیں دیکھیں ، جس میں وہ پودے بھی شامل ھیں جو لاؤنج ایریا اور سونے کے کمرے میں ھیں۔ یہ چھوٹا سا ھال خوبصورتی سے چنے گئے ٹکڑوں کو لگا کر نیے انداز سے بنایا گیا ھے۔

اس میں بھی ایک پودہ اور چھوٹی بڑی فریموں کو خوبصورتی سے لگایا گیا ھے۔ یہ انتظام ازخود دلکش ھے اور مجموعی طور پر ایک نیے رخ کو جنم دے رھا ھے۔

مزید آئیڈیاز کے لیے یہ خوبصورت ڈیزائن بجٹ گھر دیکھنا نا بھولیں۔

اس کے علاوہ چھوٹے باتھ روم میں چیزوں کو رکھنے کے لیے ملاحظہ کریں: چھوٹے باتھ روم کے لیے اسٹوریج کے انداز۔

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine