میرے چھوٹے کمرے میں ٹی وی رکھنے کی بہترین جگہ کون سی ہے؟

Resham Ejaz Resham Ejaz
Casa Boa Vista , Triplex Arquitetura Triplex Arquitetura Salle multimédia rurale
Loading admin actions …

ایک چھوٹے کمرے میں آپ اپنا ٹی وی کیسے اور کہاں رکھتے ہیں، اس کا بہت اثر ہوتا ہے۔ تو ہم ۲۹ ایسی شاندار تجاویز لائے ہیں جو آپ کے ٹی وی کو اس کا درست مقام دکھائیں گی۔کبھی کبھار یہ اس امر پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ ٹی وی کے ارد گرد کی جگہ کیسے سجاتے ہیں مگر پھر بھی ٹی وی لگانے کا انداز ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مگر اگر آپ نہیں جانتے کہ کہاں سے شروع کریں تو پریشان نہ ہوں، کیوں کہ ہم آپ کی مدد کے لیے موجود ہیں۔ انٹیریئر ڈیزائنرز نے ٹی وی دیوار پر لگانے کے رجحان کو ہاتھوں ہاتھ لیا مگر ہم کچھ ایسی مثالیں لائے ہیں جو سجاوٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیتی ہیں۔ 

ہم آپ کو دکھانے والے ہیں کہ چھوٹا کمرہ بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ تو آپ اپنا ٹی وی کہاں رکھیں گے؟

۱۔ دیوار پر لگے اونچے شیلف کے نیچے

ایک چھوٹے لاؤنج میں سامان رکھنے کی جگہ کی اپنی اہمیت ہوتی ہے تو ٹی وی کو ایک دیوار پر لگائیں اور اس کے اوپر DVDs رکھنے کے لیے ایک اونچا شیلف لگائیں۔

۲۔ دیوار پر لگے شیلف کے درمیان

Apartamento da Maria Rita, INÁ Arquitetura INÁ Arquitetura Salle multimédia minimaliste

چھوٹا، پیارا اور مکمل طور پر فعال۔

۳۔ ایک خاص طور سے بنائی گئی نقلی دیوار پر

آپ ان شاندار نمائشوں کے ساتھ روشنیوں اور شیلف کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔

۴۔ ایک لکڑی سے بنی مرکزی دیوار پر

اس شوخ لاؤنج کو گہرا امتزاج دینے کا کیا طریقہ ہے!

۵۔ رنگوں سے گھرا ہوا

آپ اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ یہ ٹی وی کسی فن پارے جیسا لگتا ہے اور اس کے اطراف میں موجود سامان رکھنے کی جگہ تو دیکھیے!

۶۔ گیلری والی دیوار میں چھپا ہوا

Manoel Guedes, PM Arquitetura PM Arquitetura Salle multimédia industrielle

پلکیں جھپکائیں اور آپ خود کو یہاں ٹی وی ڈھونڈتا پائیں گے۔

۷۔ لکڑی پر کاغذ کی طرح چپکا ہوا

homify Salle multimédia moderne

یہ پتلا اور ہموار ٹی وی یہاں بہت اچھا لگتا ہے اور دیوار کے انداز کے ساتھ جچتا ہے۔

۸۔ ٹی وی سٹینڈ پر

یہ کسی وجہ سے بنائے گئے تھے اور اب یہ عمدہ اور خوبصورت لگتے ہیں۔

۹۔ سیمنٹ میں چنا ہوا

Aimbere, PM Arquitetura PM Arquitetura Salle multimédia industrielle

صنعتی اور جدید، ایک کنکریٹ سے بنی دیوار تن تنہا توجہ کا مرکز نہیں رہے گی اگر آپ اس میں اپنا ٹی وی بھی چن دیں۔

۱۰۔ اسی سائز کے دیوار پر لگے فن پارے کے بالمقابل

CASA COR GOIÁS 2015, Larissa Maffra Larissa Maffra Salle multimédia industrielle

یہ ہم آہنگی عالیشان ہے کیوں کہ دیوار پر لگا فن پارہ ٹی وی کی سکرین جتنا ہی بڑا ہے۔

۱۱۔ شیلفوں کے درمیان

شیلف اوپر اور سامان رکھنے کی جگہ نیچے، یہ ٹی وی مکمل طور پر محفوظ ہے۔

۱۲۔ ایک کنارے پر

آپ ہمیشہ اپنا ٹی وی دیوار کے درمیان میں نہیں لگا سکتے۔ دراصل یہ کنارے میں بھی بہت اچھا لگتا ہے۔

۱۳۔ سامان رکھنے کی منفرد جگہ کے ساتھ

homify Salle multimédia minimaliste MDF

آپ کی نظریں ہمیشہ ٹی وی کی جانب اٹھیں گی تو اس کے ساتھ کوئی شاندار چیز رکھیں تا کہ سب اس پو بھی دھیان دیں۔

۱۴۔ سوفے سے سب سے دور موجود دیوار پر

ٹی وی کو جتنا ہو سکے، ٹی وی سے اتنا دور لگائیں تا کہ آپ کو گردن اکڑانی نہ پڑے۔ ایک چھوٹے کمرے میں یہ کبھی بھی زیادہ دور نہیں ہو گا۔

۱۵۔ ایک نئی کی گئی سامان رکھنے کی جگہ کے اوپر

کوئی بھی چیز جسے مزے دار انداز میں نیا بنایا گیا ہو اسے ٹی وی سٹینڈ بنایا جا سکتا ہے۔ کیوں نہ الماریوں کو ٹیڑھا رکھا جائے؟

۱۶۔ مرکزی روشنی کے نیچے

اگر آپ اپنا پسندیدہ پروگرام دیکھ رہے ہیں تو آپ صنم جنگ کے کپڑوں کا ڈیزائن دیکھینے کے لیے اپنی آنکھیں میچنا نہیں چاہیں گے، تو ٹی وی کے اوپر روشنی لگائیں۔

۱۷۔ ڈیسک کے اوپر

Apartamento VA, Bastos & Duarte Bastos & Duarte Salle multimédia classique

ان ٹین ایجرز کے لیے بہترین جو اپنے کمرے کو ایک سے زیادہ مقاصد کے لیے استمعال میں لانا چاہتے ہیں۔

۱۸۔ چینی کے خوبصورت سامان کے پیچھے

اگر آپ ٹی وی کو اپنا کمرہ تباہ نہیں کرنے دینا چاہتے، تو اسے کسی پیارے سے آرائشی سامان سے چھپا دیں۔

۱۹۔ دیوار میں چنوا دیں

بہت چھوٹےکمروں کے لیے یہ ایک شاندار تجویز ہے کیوں کہ یہ آپ کی قیمتی جگہ بچائے گا۔

۲۰۔ دیوار کے ایک حصے کی جگہ

یہ ٹی وی اس ٹکڑوں میں بٹی دیوار پر بہترین لگتا ہے جو اسی سائز کے ہیں۔ ہوشیار!

۲۱۔ ایک روشن مرکزی دیوار پر

ٹی وی بند ہونے کے بعد بھی آپ کے پاس دیکھنے کے لیے کچھ شاندار ہو گا۔

۲۲۔ ایک گہری دیوار پر

ٹی وی کو اپنی سجاوٹ میں ضم کرنے کے لیے اس کے لیے ایک گہری دیوار چنیں۔

۲۳۔ کچھ مناست سامان کے نیچے

ٹی وی کے پاس کچھ فلموں کے پوسٹر رکھنے سے یہ گھر میں بنا سنیما لگے گا۔

۲۴۔ نظروں سے دور

کیا آپ ٹی وی کو کمرے کی توجہ کا مرکز نہیں بننے دینا چاہتے؟ جب تک آپ بیٹھ نہ جائیں، اس کو دیکھنا ناممکن بنا دیں۔

۲۵۔ ورک سٹیشن پر

آپ تو جانتے ہی ہیں کہ کون صرف کام کرتا ہے اور کھیلتا نہیں۔ یہ مسئلہ حل کر دے گا۔

۲۶۔ ایک زاویاتی دیوار پر

Apartamento de 40 metros quadrados., Lo. interiores Lo. interiores Salle multimédia originale

دو رجحانات ایک ساتھ۔

۲۷۔ روشنی کے راستے سے دور

Ipiranga | Decorados, SESSO & DALANEZI SESSO & DALANEZI Salle multimédia moderne

اگر آپ کی چھوٹی سی جگہ میں ایک کھڑکی ہو تو ٹی وی اس کے بالکل سامنے نہ رکھیں۔

۲۸۔ خالی اینٹوں پر

homify Salle multimédia moderne

نئے اور پرانے، دیہی اور جدید کے درمیان ایک حسین امتزاج۔

۲۹۔ ایک گرافک پرنٹ کے سامنے

Casa Alto da Boa Vista, Cores Lovers Cores Lovers Salle multimédia originale

آپ اس سکرین کو کبھی نظر انداز نہیں کر سکتے!

مزید تجاویز کے لیے یہ آئیڈیا بک دیکھیے: ۷ چیزیں جو آپ کو اپنے گھر کے داخلے میں نہیں رکھنی چاہئیں۔

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine