موسم گرما میں گھر سجانے کے ۵ طریقے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Proyecto Terraza Departamento Oriana, Sandra Molina Sandra Molina Balcon, Veranda & Terrasse originaux
Loading admin actions …

گرمیاں مزے دار اور زندہ دل ہوتی ہیں۔ تیز ہوا چلتی ہے اور رنگین پھول اپنے جوبن پر ہوتے ہیں۔ نہ صرف یہ سردیوں کے کپڑے سمیٹنے کا وقت ہے بلکہ یہ وہ وقت ہے جب آپ اپنے گھر کی سجاوٹ کے بارے میں نئے سرے سے سوچیں اور نئے موسم کی تیاری کریں۔ گھر سجانے کے بہت سے تخلیقی طریقے موجود ہیں، شوخ آرائشی سامان سے لے کر حسین کپڑے کے سامان تک اور ایک سادہ استقبالیہ قالین آپ کے گھر کی ہئیت منٹوں میں بدل سکتا ہے۔

گرمیوں میں گھر کے بیرونی حصے کو بھی اندرونی حصے کی طرح دیدہ زیب نظر آنا چاہیے، ایک دلکش صحن یا باغ ہو حو رات کے وقت بھی دلچسپ اور مزے دار لگے۔ یہ آسان اور سستا ہے اور نیچے ہمارے پاس آپ کے گھروں کو موسم گرما کے لیے تیار کرنے کی کچھ تراکیب موجود ہیں۔

ایک نیا منظر

سردیاں ختم ہونے کے ساتھ آپ کا توجہ کا موکز بھی ختم ہو جاتا ہے۔ سردیوں میں زیادہ تر آتش دان ہی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ ہم اسے سرد راتوں میں جلاتے ہیں اور اسی وجہ سے ہم سارا کورہ اسے مدنظر رکھتے ہوئے سجاتے ہیں۔ مگر یہ نیا موسم ہے، ایک گرم موسم جس میں آتش دان کا کوئی کام نہیں۔ یہ اسے بند کرنے اور آپ کے نشونما پاتے باغ سے فائدہ اٹھانے کا وقت ہے، اور آپ ایسا اپنی بڑی بڑی کھڑکیوں کو کمرے کا مرکز بنا کر کریں گے۔ بھاری، گہرے رنگ کا قالین اٹھا کر اس کی صفائی کروائیں اور اسے گرمیوں والے ہلکے قالین سے تبدیل کریں اور سارا منظر اس کے گرد سجائیں۔ موسم گرما میں گذر میں ایک مرکز توجہ بنانے کے بہت سے طریقے موجود ہیں، بس یہ یاد رکھیں کہ سب کچھ سادہ، ہلکا اور صاف ستھرا ہونا چاہیے۔

رنگوں کا اضافہ کریں

Living Spaces, Clean Design Clean Design Salon moderne

ایک شوخ چیز بھی آپ کے لیے نئے موسم کی آمد خوشگوار بنا سکتی ہے۔ گھر میں رنگوں کا اضافہ آپ کے دن کو روشن کرنے کا ایک شاندار طریقہ ہے۔ نرم، دھیمے رنگ گرمیوں کے لیے بہترین ہیں، یہ دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں اور کچھ آرائشی سامان کے ذریعے کمرے میں شامل ہو کر کمرے کا روپ نکھار دیتے ہیں۔ سجاوٹی گلدان، رنگین روشنیاں یا مزے دار تصویروں سے سجی دیوار استعمال کریں۔یا اس کے بجائے ایک رنگین کاؤچ کے ذریعے گرمیوں کا استقبال کریں جو کمرے کے مرکز کا کردار بھی ادا کرے گا۔ اگر آپ کے پاس کسی درمیانے رنگ کا کاؤچ ہے تو اسے شوخ بنانے کے لیے اسے رنگین تکیوں اور کمبل سے سجائیں۔

باہری دنیا اندر لے آئیں

homify Salle de bain originale Lavabos

سبزے اور رنگین پھولوں سے زیادہ کوئی شے گرمیوں کی آمد کا پتا نہیں دیتی۔ کمرے کے سجاوٹ مکمل کرنے اور نباتاتی خوبصورتی لانے کے لیے پودے لازمی ہیں۔ یہ سارا موسم کھلے رہیں گے اور خوبصورتی سے آپ کے باغ کا کچھ حصہ گھر کے اندر لے آئیں گے۔ ایک حسین، قدرتی اور شوخ وضع کے لیے تخلیقی گلدانوں اور گملوں میں پھولوں پودوں کا مجموعہ رکھیں۔

رنگ اور دلکش شکلیں آپ کے گھر کو تازہ اور روشن بناتے ہیں اور گھر کے ہر کمرے کے لیے بہترین ہیں۔ گملوں میں حُزام جیسے پودے لٹکا کر اپنے مہمانوں کر حیران کریں اور گھر کو اس کی منفرد خوشبو سے مالا مال کریں۔ کچن کی کھڑکی میں سوسن کے لیے جگہ ڈھونڈیں، یہ کچن کی سجاوٹ میں دلکش اضافہ ہوتے ہیں۔

پرانا فرنیچر نیا کریں

Proyecto Terraza Departamento Oriana, Sandra Molina Sandra Molina Balcon, Veranda & Terrasse originaux

گرمیوں میں ٹھنڈی ہوا کا لطف اٹھانے کے لیے اپنے گھر کے بیرونی حصے کو بھی اندرونی حصے کی طرح  جاذب نظر رکھیں۔ ہم گرم موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ ہلا گلا کرتے ہوئے بہت سا وقت باہر گزارتے ہیں۔ آپ کے گھر کا بیرونی حصہ آپ کی شخصیت کی کہانی سناتا نظر آتا ہے۔ یہ کام آپ باہر رکھے جانے وکلے فرنیچر کی مدد سے کر سکتے ہیں، تو کیوں نہ آپ کی پرانی کرسی کو گرما کے نئے رنگ جیسا کہ پیلے، شوخ نیلے یا گہرے گلابی رنگ میں رنگا جائے؟

رنگین کشن بھی آپ کے گھر کے بیرونی حصف میں زندگی لا سکتے ہیں۔ رات میں کی جانے والی تفریح کے لیے کچھ لوازمات جیسا کہ موم بتیان یا لالٹینیں چنیں، یا بس بیرونی حصے کو آرام دہ اور رنگین بنانے کے لیے وہاں ایک سادہ قالین رکھیں۔ عمدگی حاصل کرنے کے لیے اپنی میز کو تازہ پھولوں والے گلدان سے سجائیں۔ تھوڑی سی محنت اور تخلیق آپ کو ایک خوبصورت صحن یا ٹیرس سے نواز دے گی۔

دلکش کپڑے کے سامان کا اضافہ کریں

Living Spaces, Clean Design Clean Design Salon moderne

گرمیوں میں ٹھنڈی ہوا گھر کے اندر لانا اور گھر کو تازگی کا احساس دینا لازمی ہوتا ہے۔ پرانے پردوں سے جان چھڑائیں اور پھولوں والے رنگین پردے لے آئیں۔ اس سال باریک کپڑے پر حاری پرنٹ کا رجحان ہے اور یہ تیز گرمی کا بہترین حل ہیں۔ یہ ہلکے، خوبصورت اور دلنشین ہوتے ہیں۔ گرمیوں میں مختلف کپڑوں اور ڈیزائنز سے کھیلنے کے بہت سے راستے ہیں، کمرے کا مزاج بہتر بنانے کے لیے بستر پر شوخ رنگ کی چادر بچھائیں۔ کاٹن یا لینن سے بنے مزے دار پیٹرن والے رنگین تکیے رکھیں۔

یہاں دیکھیے: گھر کی سجاوٹ: 3D وال پیپر کی تجاویز

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine