گھر کوجلدی اور آسانی سے صاف کرنے کے کچھ ٹوٹکے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
homify Autres espaces
Loading admin actions …

کیا آپ گھنٹوں صفائی اور رگڑائی کر کر کے تھک چکے ہیں مگر پھر بھی آپ کو اپنی پسند کے نتائج نہیں ملتے؟اگر آپ کو ہر دن اور پورا سال اپنا گھر چمکتا دمکتا چاہئے توہم آپ کے لئے کچھ ایسی تراکیب اورٹوٹکےلائےہیں جن سے آپ اپنا مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ مضمون ان تمام لوگوں کے لئے ہے جو کہ صحت وصفائی اورترتیب کے خواہش مند ہیں۔ اگر آپ کے پاس وقت کی کمی ہے یا آپ کے گھر کو صفائی کی زیادہ ضرورت ہے تو یہ چند چیزیں آپ کو اپنے گھر کو جلدی اور آسانی سے صاف کرنے میں مدد دیں گی۔

1۔اپنے چولہے پر موجود چکنائی کوخداحافظ کہئے

اسمیں کوئی حیرانی والی بات نہیں ہے کہ ہمارے باورچی خانےان جگہوں میں سے ایک ہیں جنکی صفائی سب سے مشکل ہے۔ چکنے برتنوں،بےچمک سٹین لیس سٹیل سے لیکر وہ تمام جگہیں جن تک رسائی مشکل ہے، ان سب کے لئے ہمارے پاس کچھ آسان حل موجود ہیں جنکی مدد سے بے داغ باورچی خانے کا حصول ممکن ہے

ہومی فائی(Homify) ٹوٹکہ 1۔ مسئلے والی ہرجگہ پر 1/4 کپ ایمونیا کو پانی میں ملائیں اوررات بھر کے لئے چھوڑدیں۔اگلی صبح آپ دیکھیں گے کہ تمام چکنائی پگھل چکی ہے اور آپ کو اور کچھ نہیں کرنا ہوگا صرف ایک صاف کپڑا لیکر اسکو صاف کر دیں اور اپنے باورچی خانے میں ہونے والے جادو کا مزا اُٹھائیں۔

2۔قیمتی صوفوں پر داغ

ایک اورجگہ جسکی صفائی نسبتاً مشکل ہے وہ رہنے سہنے کا کمرہ ہے۔ خصوصاً اگر وہاں ہلکے رنگ کے صوفے پڑے ہوں  جن پرآسانی سے داغ لگ جاتے ہیں۔ رہنے سہنے کا کمرہ ہرآنےجانے والے کی گزرگاہ ہوتا ہے اور وہاں آرام، کتب بینی، ٹی وی دیکھنےسے لیکرچائے یا کافی کے کپ پرگفت و شنید تک ہر کام ہوتا ہے۔ یہ بڑا تکلیف دہ ہوتا ہے کہ آپ کے مہمان آئے ہوں اورآپ کے صاف ستھرے صوفوں پر بیٹھے ہوں اورآپ ہروقت یہ دعا کر رہے ہوں کہ وہ مشروبات صوفے پر نہ گرادیں۔ خوش قسمتی سے ہمارے پاس ہمارے پاس آپ کو پریشانی سے بچانے کے لئے صوفوں اور کپڑوں پر سے داغ اتارنے کے لئے حل موجود ہے۔

ہومی فائی(Homify) ٹوٹکہ 2۔ بیکنگ سوڈے کو پانی میں ملائیں اوراس طاقتورمحلول سے داغ کو رگڑیں، سوڈے میں موجود بائی کاربونیٹ کا شکریہ ادا کریں جو کہ غالباً ہر چیز کے لئے کارآمد ہے۔ اچھی طرح رگڑنے کے بعد اسکو خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں اور آپ کا مسئلہ حل۔

3۔ غسلخانے کے رکے ہوئے پائپ

homify Autres espaces Accessoires pour animaux

کیا آپ جانتے ہیں کہ سنک اور شاور کے پائپوں میں بہتے پانی میں چونے کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہےجوپائپوں میں جمع ہو کرانکو نقصان پہنچاتی ہے یا آپ کے غسلخانے کی فعالیت کو خراب کر دیتی ہے۔ اور پلمبنگ کے لمبے چوڑے اور غلط بلوں کا تو پوچھئے ہی مت۔

ہم سب جانتے ہیں کہ غسلخانے کی صفائی کس قدر مشکل ہو سکتی ہے۔ سٹیل سے لیکر شیشوں تک جہاں جہاں پانی پہنچتا ہے وہاں نمی اور کائی چھوڑ جاتا ہے۔  غسلخانے کی صفائی کو آسان کرنے کے لئے ہمارے پاس ایک بہت ہی سادہ ٹوٹکہ ہے

ہومی فائی (Homify) ٹوٹکہ 3۔ اپنے باتھ روم اور پائپوں کو سرکے سے صاف کریں اور پھر نتیجہ دیکھیں۔

اگر آپ خود سے کرنے والے منصوبے ڈھونڈ رہے ہیں جن سے پیسے بھی بچ سکیں تو تجاویز کی یہ کتاب دیکھیں۔

4۔ برتن ہمیشہ نئے جیسے

  کیا آپ نے کبھی یہ نوٹ کیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے برتن اپنی چمک دمک کھو دیتے ہیں۔ یہ قدرتی بات ہے کہ تپش، نمی اورکڑے حالات (جنکا انکو ہر وقت سامنا رہتا ہے) کی وجہ سے ہمارے برتن ماند پڑنے لگتے ہیں۔ مگر پریشان مت ہوں کیونکہ ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔

ہومی فائی (Homify) ٹوٹکہ 4۔ برتن دھونے کا کوئی بھی ڈٹرجنٹ اپنے برتنوں میں ڈالیں اور ان میں تھوڑا گرم پانی شامل کر دیں۔ انکو رات بھرکے لئے چھوڑ دیں ۔ صبح اُٹھ کر آپ نتائج دیکھ سکیں گے۔ رات بھرچھوڑے برتنوں کواسفنج، گرم پانی اور تھوڑے سے اورصابن سے دھولیں۔

5۔چونے کی صفائی کے لئے لیموں

Graef Edelstahlwasserkocher WK 61, Graef Graef Cuisine minimaliste Electronique

آپ کے پاس ایک عمدہ کیتلی ہے جسمیں آپ خوشبودارچائے بناتے ہیں مگر آپ کو خوف ہے کہ کہیں یہ اتنی خراب نہ ہوجائے کہ استعمال کے قابل ہی نہ رہے۔ کیتلی کی مناسب صفائی نہ صرف آپ کے خاندان کی صحت کے لئے ضروری ہے بلکہ آپ کے برتنوں کی دیرپا زندگی کے لئے بھی ضروری ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کِس طرح اپنی کیتلی کی صفائی کر سکتے ہیں۔

ہومی فائی (Homify) ٹوٹکہ 5۔ اپنی کیتلی کو پانی سے بھریں ۔ ایک لیموں لیکراسکو ٹکڑوں میں کاٹیں اورکیتلی میں ڈال دیں۔ اسکو ابالئے مت اوررات بھر کے لئے چھوڑ دیں۔

6۔ جوس کے نشانوں کو مسئلہ مت بننے دیں

یہ ہم میں سے اکثر کے ساتھ ہو چکا ہے۔ ہم خوشی منا رہے ہوتے ہیں اورایک دم سے قیمتی کپڑوں پرجوس مثلاً انارکاجوس گِرکرایسا نشان چھوڑجاتا ہے کہ اس وقت محسوس ہوتا ہے کہ دنیا ختم ہو گئی ہے۔

ہومی فائی(Homify) ٹوٹکہ 6۔ جوس کے نشان پر تھوڑا نمک چھڑکیں اور کپڑوں کو گیس زدہ پانی میں ڈبوئیں۔ نمک نشان کو مزید پھیلنے سے روکے گا اور گیس اسکو نکالنے میں مدد دے گی۔

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine