رہنے سہنے اور کھانے پینے کے کمرے کو علیحدہ رکھنے کی سات تجاویز

Solliciter un devis

Le numéro est incorrect. Merci de vérifier le code du pays, préfixe et numéro de téléphone.
En cliquant sur 'Envoyer', je confirme que j'ai lu le Politique de confidentialité et j'accepte que mes informations précédentes soient traitées pour répondre à ma demande.
Note : Vous pouvez révoquer votre consentement en envoyant un e-mail à privacy@homify.com

رہنے سہنے اور کھانے پینے کے کمرے کو علیحدہ رکھنے کی سات تجاویز

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Salle à manger classique par Premdas Krishna Classique
Loading admin actions …

بڑے بڑے غیر منقسم کمروں والا طرزِ تعمیرآج کل زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ تاہم کچھ لوگوں کے لئے یہ پریشانی کا باعث ہو سکتا ہے خاص طور پر تب جب آپ رہنے سہنے اور کھانے پینے کے کمرے کو علیحدہ کرنا چاہ رہے ہوں۔  یہ دونوں حصے ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں اور ہر کوئی انکی واضح تقسیم چاہتا ہے تاکہ ہر حصے کو اسکے کام اورفعالیت کے مطابق استعمال کیا جا سکے۔

آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہومیفا ئی (Homify)پر ہم آپ کے لئے کچھ ایسے آئیڈیازاور تصاویر لائے ہیں جِن سے آپ کو تحریک ملےگی اور جنکی مدد سے آپ کوئی خاص محنت اور اضافی تعمیر کے بغیران دونوں حصوں کو علیحدہ کر پائیں گے۔ نیچے جاتے جائیے اور تصاویردیکھتے جایئے۔

لکڑی کے چوکھٹوں کا استعمال

لکڑے کے تختوں یا چوکھٹوں کی دروازے /کھڑکیوں میں جڑائی برِصغیر پاک و ہند کے طرزِ تعمیر کا حصہ رہا ہے۔ انکا استعمال ابھی بھی عام ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انکے استعمال کا طریقہ اور فعالیت میں تبدیلی آئی ہے۔اس تصویر میں لکڑی کا چوکھٹا گو کہ چھوٹا ہے مگر جِس مقصد کے لئے لگایا گیا ہے اسکو مکمل پُورا کر رہا ہے۔

اوٹ کا استعمال

Salle à manger moderne par homify Moderne

جالی سے بنی ہوئی اوٹ جو کہ کمرے کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے رہنے سہنے کے کمرے کو کھانے پینے کے کمرے سے علیحدہ کرنےکا سب سے کم خرچ طریقہ ہے۔ آپ کو صرف درست ناپ اور ڈیزائن کا انتخاب کرنا ہے تاکہ وہ دونوں حصوں کی خوبصورتی سے انصاف کر سکے۔

روشنی کا جداگانہ انتظام کیجیئے

روشنی کاغیر یکساں انتطام مختلف حصوں کو واضح کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔غیر منقسم کمروں والے طرزِ تعمیر میں گھر کے مختلف حصوں کی چاردیواری کا تعین کرنے میں اسکا کلیدی کردار ہے۔ مثال کے طور پر کھانے پینے کے کمرے کے لئے پیلی روشنی اور رہنے کے کمرے کے لئے روشن نقرئی روشنی کا انتظام آپ کو دونوں حصوں کو علیحدہ کرنے میں مدد دے گا۔

دیواروں پر مختلف ڈیزائنگ

پسِ منظر کی دیواریں رہنے سہنے اور کھانے پینے کے کمروں کو تقسیم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس تصویر میں رہنے سہنے والے کمرے میں یادگاری تصاویر لگائی گئی ہیں جبکہ کھانے پینے کے حصے میں برتن وغیرہ رکھنے کے لئےخانے دارالماری لگائی گئی ہے۔

غیر مرکب فرق

اگر آپ مذکورہ بالا تصویر کو غور سے دیکھیں تو ہمیں صاف معلوم ہوجاتا ہے کہ اس ترتیب میں کھانے پینے کے حصے کی حدود کہاں تک ہیں۔ رہنے سہنے کے کمرے میں ایک بہت بڑی ٹی وی سکرین لگائی گئی ہے جو کہ بہت نمایاں ہے اور دونوں حصوں کے فرق کو محسوس کرنے میں آپ کی مدد کررہی ہے۔

مختلف رنگوں کا استعمال

Salle à manger moderne par homify Moderne Marbre

گھر کے مختلف حصوں کو ایک دوسرے سے ممتاز کرنے کا ایک اورشاندارطریقہ انکو رنگوں کی بنیاد پر تقسیم کرنے کا ہے۔ ایک حصے کے لئے ایک رنگ کا انتخاب کریں اور دُوسرے حصے لے لئے دوسرے رنگ کا ۔ یہ نا صرف ایک حصے کو دوسرے حصے سے جدا کرے گا بلکہ آپ کے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ بھی کرے گا۔

فرش کا ڈیزائن

کیا آپ جانتے ہیں کہ فرش کا ڈیزائن کتنا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسِ تصویر کو غور سے دیکھیں۔ رہنے سہنے اور کھانے پینے کے کمرے کے مابین سفید پٹی آمد و رفت اور بات چیت میں کوئی بھی رکاوٹ ڈالے بغیر دونوں حصوں کو علیحدہ کر رہی ہے۔ ہمیں انٹیرئر ڈیزائنر کی جانب سے فرش کے ڈیزائن اوررنگوں کوذہانت سےاستعمال کرنے کا طریقہ بہت پسند آیا۔

Maison de Village Maisons modernes par Lautrefabrique Moderne

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Trouvez l’inspiration pour votre maison !