9 بیٹھکیں جن میں پرانے صوفوں کا استعمال کیا گیا ہے

Namra Farman Namra Farman
homify Salon rustique
Loading admin actions …

تو آپ کی بیٹھک کا صوفہ پرانا ہو گیا ہے اور آپ ایک نیا صوفہ لینے کا سوچ رہے ہیں، لیکن آپ ایک نئے صوفے پر اتنے پیسے خرچ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ تو پریشان مت ہوئیے کیونکہ ہمارے پاس آپ کے پرانے صوفے کو نیا اور مختلف بنانے کے بہترین طریقے ہیں۔

پرانے صوفوں کو نیا کرنے کے یہ طریقے ہیں:

1۔ سب سے پرانے صوفے کو نیا کیجئے

ہم سب کے گھر میں ایک ایسا صوفہ ہوتا ہے جو ہم بالکل استعمال نہیں کرتے اور اگر آپ اپنے پرانے صوفے کی تجدید کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اسی صوفے پر کام کرنا چاہئے.

2۔ پوشش بے حد موثر ہے

homify Salon moderne

صوفے کا لکڑی کا حصہ سب سے زیادہ مضبوط حصہ ہوتا ہے، جو چیز خراب ہوتی ہے وہ اس کا باہری کپڑا ہوتا ہے۔ صوفے کی پوشش تبدیل کر کے آپ اس کو بالکل نیا کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر پھولوں والے کپڑے کی پوشش کمرے میں نئی جان ڈال دے گی.

3۔ دلیر پرنٹ اور کپڑے

اس کام میں رسک لینے سے ڈرنا نہیں چاہئے۔ مختلف کپڑوں اور پرنٹوں کو آپس میں ملائیے۔ بس اس بات کا خیال رکھئیے کہ یہ باقی کمرے کے رنگوں کے ساتھ بھلا لگے

4۔ فولڈ ہونے والی کرسیاں

homify Salon rustique

بیٹھک میں فالتو بیٹھنے کی جگہ کے اضافے کے لیے فولڈ ہو جانے والی کرسیاں ایک بہترین خیال ہے۔ اپنے گھر میں ایسی پرانی کرسیاں ڈھونڈیں، دیکھیں ان کی ساخت درست ہے یا نہیں اور پھر ان کا کپڑا تبدیل کر لیں

5۔ چوڑی پٹیاں

homify Balcon, Veranda & Terrasse modernes

آپ میں سے کچھ لوگ سوچتے ہوں گے کہ پٹیاں اب سٹائیل میں نہیں رہیں لیکن سچ یہ ہے کہ یہ ابھی بھی ہمیشہ کی طرح خوبصورت لگتی ہیں۔ اس بیٹھک کے ڈیزائین کرنے والے نے صوفے پر چوڑی پٹیوں کا استعمال کیا یے جو باقی تمام فرنیچر کے ساتھ بھلا معلوم ہوتا ہے

6۔ سفید پوشش

اگر آپ ایک جدید صوفے کی تلاش میں ہیں تو صرف سفید رنگ کی پوشش کرنا اس کا بہترین حل ہے۔ یہ نہ صرف کمرے کو صاف نظر آنے میں مدد دے گی بلکہ باقی کی بیٹھک کے ساتھ بھی جائے گی.

7۔ بہت سی لائینیگ

Decora Líder Brasília - Apartamento Urbano, Lider Interiores Lider Interiores Salon moderne

اگر آپ اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں تو نمی کو ہرانے کا بہترین طریقہ صوفے پر لائینیگ کا استعمال ہے۔ اس سے صوفے کے کپڑے کو تبدیل کرنا بھی آسان ہو جائے گا

8۔ پرانے اور نئے فرنیچر کا ملاپ

اختتام کے ایک قدم نئے اور پرانے فرنیچر کو ملا کر استعمال کرنے کا طریقہ ڈھونڈنا ہے۔ آپ تکیوں کے گہرے رنگ استعمال کر کے بیٹھک کو مزید دلکش بنا سکتے ہیں

9۔ سنہری پوشش

اگر آپ کی بیٹھک میں دہاتی احساس نمایا ہے تو اس کے ساتھ سنہرے یا بھورے رنگ کی پوشش کا استعمال بہترین رہے گا۔ یہ رنگ لکڑی اور روایتی ڈیزائین کے ساتھ دلکش لگے گا.

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine