لکڑی کا خوبصورت گھر

Farheen Farheen
Glas-Faltwand SF 75, SUNFLEX Aluminiumsysteme GmbH SUNFLEX Aluminiumsysteme GmbH Fenêtres & Portes modernes
Loading admin actions …

آج ہومی فائی 360 پر ہم ایسے گھرکو کھنکالیں گے جو اندر اور باہر سے برابر خوبصورت ہے۔ کیونکہ کبھی کبھی ہم اپنے گھروں میں اتنا گھٹا ہوا محسوس کرتے ہیں کہ ہم صرف کھڑکی کے علاوہ اور بھی کچھ کھولنا چاہتے ہیں جس سے روشنی اور ہوا اندر آسکے۔ لیکن اس گھر کے بارے میں آپکو کوئی خلش نہیں رہے گی۔یہ خوبصورت لکڑی، شفاف ایلومینیم گلاس سے بنا ہے ارد گرد سرسبز وادی اور ہریالی اور تازہ ہوا ہے۔ اسکو باہر سے دیکھیں تو یہ ایک خوبصورت کنٹری کیبن لگتا ہے۔

لیکن اسکی اندرونی جگہیں بھی تعریف کے قابل ہیں جن سے گھر مزید روشن اور شاندار لگتا ہے۔

آئیں دیکھیں

ایک خوبصورت جنت کا ٹکڑا

یہ گھر رات میں کتنا غیر معمولی لگتا ہے۔ شاندار بیرونی وضع اور بڑی بڑی شیشے کی کھڑکیاں اس کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگاتی ہیں۔اور دیکھیں کس طرح ٹیرس کو گھر کے مختلف حصوں سے ملایا ہوا ہے۔ یہ جگہ آپکی ذاتی  اور سماجی تقریبات کے لیئے بہت اہم ہے۔

بہت کشادہ

اس زاویے سے ہم دیکھ سکتے ہیں یہ گھر کتنا کشادہ ہے۔ اس کے آگے شاندار خوبصورت جگہ چھوڑی گئی ہے یہ تینوں گھر ایک شیشے کی طرح ایک دوسرے کی عکاسی کرتے ہیں۔

مواد

سامنے کی طرف شاندار لکڑی لگائی گئ ہے اس سے گھر بہت ہلکا اور سادہ لگتا ہے۔ لیکن بڑی بڑی شیشے کی کھڑکیوں اور ایلومینم کی وجہ سے گھر بہت ماڈرن لگتا ہے۔ اور لکڑی اس میں بناوٹ اور امتزاج دونوں پیدا کر رہی ہے۔

مکمل طور پر شاندار

گھر کے باہر ٹیرس، راہداری اور باغیچے کی شکل میں بہت جگہ چھوڑی گئ ہے۔ آرکیٹکٹ، باغبان اور بہت کچھ ہمارے سب کے متعلق معلومات کے لِئے ہمارے ہومی فائی کے پیشہ ورانہ پیج پر جائیں۔

اندرونی خوبصورتی

یہ اندرونی اور بیرونی جگہوں کو آپس میں ملاتی ہے ایک ٹیرھے میڑھے دروازے سے۔ یہ آپکو باہر کی تازہ ہوا اور روشنی کا مزہ لینے دیتی ہے۔ بارش کے دنوں میں ایک کافی کے مگ کے ساتھ شاندار مناظر دیکھیں۔ یہ لکڑی کا فرش کمرے کو اسٹائل اور گرماہٹ فراہم کرتا ہے۔ جبکہ چمنی آپکو آرام کا احساس دلاتی ہے۔ دیوار کے ساتھ لگا ہوا بڑا سا بک شیلف کتابی کیڑوں کے بہترین جگہ ہے، ایک جگہ تفریح کے لیئے مخصوص کی گئی ہے ان لوگوں کے لیئے بہترین ہے جو فارغ اوقات میں کتابیں پڑھنا نہیں چاہتے۔ اور ٹی وی کے بارے میں آئیڈیاز یہاں دیکھیں: اپنا شاندار ٹی وی روم بنائیں۔

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine