ایک مکمل اسٹوڈیو اپارٹمنٹ

Solliciter un devis

Le numéro est incorrect. Merci de vérifier le code du pays, préfixe et numéro de téléphone.
En cliquant sur 'Envoyer', je confirme que j'ai lu le Politique de confidentialité et j'accepte que mes informations précédentes soient traitées pour répondre à ma demande.
Note : Vous pouvez révoquer votre consentement en envoyant un e-mail à privacy@homify.com

ایک مکمل اسٹوڈیو اپارٹمنٹ

Shenilashahzad Shenilashahzad
Cuisine de style  par Perfect Space, Minimaliste
Loading admin actions …

عمدہ چیزیں چھوٹی پیکنگ میں آتی ھیں ـــــ ذرا سوچیئے کیا آپ کو دیئے گئے تحفوں میں سب سے مہنگا ترین تحفہ چھوٹے ڈبوں یا چھوٹی پیکنگ میں نہیں آیا؟ یہ اسٹوڈیو اپارٹمنٹ بھی اس سے کچھ کم نہیں! یہ نا صرف تین کمروں پر مشتمل بلکل جامع اپارٹمنٹ ھےبلکہ اس کا ھر انچ آسائش اور اسٹائل سے مزین ھے۔

آپ کے لیے یہ لایا گیا ھے واشا سے انٹیرئیر پیشہ ورPERFECT SPACE سے،اس میں کچھ شاندار لکڑی کے فرشی تختے، عمدہ کوالٹی کی سرامک ٹائلیں، شاہ بلوک (اوک) کی لکڑی کی بہترین الماریاں، معقول لائٹیں اور بناوٹ کی سطحیں دکھائی گئیں ھیں۔یہ ایک چھوٹی جگہ ھے جو اسٹائل  اور نفاست میں گوندھا کیا ھے۔

شاہ بلوط (اوک) کے چوکھٹے

سفید دیواروں اور لکڑی کی جزئیات کے مساوی  الماریوں اور شیلفوں کے اندر،شاہ بلوط کی لکڑی کے چوکھٹے،اس کچن کا خاصہ ھیں۔ نا یہ ڈیزائن بھت بھاری ھیں اور نہ بہت تاریک ھے اور نہ ھی ایسا ھے کہ اس کچن کو پورا بھر دے۔ا

اوپر والا شیلف

پورا کچن اعلٰی کوالٹی کی چیزوں سے مزین ھے (صرف ایک نظر اس گرانائیٹ کاؤنٹر پر ڈالیں) یعنی یہ کچن کسی ماھر پیشہ ور شیف کا منتظر ھے۔ سطحوں کا معیار اور بہت ساری لائٹیں ایک چھوٹے کچن میں بہت ضروری ھیں تا کہ اس کو آسانی سے قابل استعمال بنایا جا سکے۔

بے عیب فنشنگ

اعلٰی کوالٹی کا پیشہ ورانہ کام اور چیزوں کے ساتھ ساتھ تمام ھارڈوئیر بے عیب ھیں۔ پانی کی ٹوٹنی ،بجلی کے بٹن ،روشنی کی فٹنگ اور لکڑی کے جوڑ اس سے بہتر ھو ھی نہیں سکتے۔

روشنی کی جزئیات

اس اپارٹمنٹ کا ایک بنیادی جز وہ لائٹیں ھیں جو ڈیزائینر نے منتخب کی ھیں۔ خاص طور پر کچن میں لٹکتی ھوئ یہ دو لائٹیں اپنے مخصوص دھاتی کام اور متاثرکن صنعتی فٹنگ مرکز نگاہ ھیں۔

عین مطابق خوبصورتی

باتھ روم کے ڈیزائن کو مکمل کرنے کے لیے ڈیزائینر نے یہ گرے رنگ کی سطح کا انتخاب کیا ھے۔ یہ دیدہ زیب فیچردیوار خواب گاہ میں بہت اھمیت کی حامل ھے۔ 

دو قابل ترتیب لیمپ اور کالے رنگ کا ٹہنی نما شوپیس پلنگ کے کنارے کی دیوار پر لگایا گیا ھے جو ایک خاص پوزیشن میں ھیں۔

آخری ٹچ

اس دیوار کے ساتھ ساتھ دیکھئے ،آپ کو ایک سفید رنگ کی  الماری نظر آئ گی جس میں دیوار کے اندر شیلف اور کھینچنے والی درازیں بنائ گئ ھیں۔ یہی وہ چیز ھے جو گھر والوں کو اپنے کپڑوں اور جوتوں وغیرہ کو ترتیب سے رکھنے کے لیے ضروری ھیں۔اور یہ ایک اور مثال ھے جس سے معلوم ھوتا ھے کہ یہ اپارٹمنٹ مکمل اور شاندار ھے۔

دگنا تصور

ہہت متاثر کن لائتیں اس باتھ روم میں باتھ ٹب کے برابر میں لٹک رھی ھیں ،جن سے ایک آرام دہ ماحول تخلیق پاتا ھے۔بہت بڑے آئینے اور شیشے کے دروازوں میں اس کا عکس اس تاثر کو اور بڑھا دیتا ھے۔

شاہ بلوط کی لکڑی کی الماریاں اور گرے رنگ کی پر فریب سطح جو باتھ ٹب اور شاور کو گھیرے ھوئے ھیں جو اس کمرے کو مکمل کر رھی ھیں۔

Maison de Village : Maisons de style  par Lautrefabrique , Moderne

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Trouvez l’inspiration pour votre maison !