وہ ۱۷ تہیں جو آپ کی دیوار کو خوبصورت بنائیں گی

Resham Ejaz Resham Ejaz
Vivienda unifamiliar en Wamba (Valladolid), ADDEC arquitectos ADDEC arquitectos Salle à manger originale
Loading admin actions …

ایک گھر کے دیوار پوش اس کے بارے میں بہت کچھ کہتے معلوم ہوتے ہیں۔ ہمیں ان کے اثرات کے ساتھ ساتھ ان کی خصویات، صفائی اور پائیداری سے بھی آگاہ ہونا چاہیے۔ تو اِس آئیڈیا بُک میں ہم آپ کو ۱۷ تجاویز دیں گے تا کہ آپ وہ تمام متبادل دیکھ سکیں جو آپ کے چناؤ کرنے کے لیے موجود ہیں۔ اب آپ کے لیے صرف ایک مشکل کام رہ گیا ہے، اور وہ ہے ان میں سے کسی ایک کو چننا۔

۱. وسنزا کا پتھر

یہ کچھ دیہاتی اور کچھ قدیم قسم کا پتھر ہے۔ اِس کی بناوٹ کھردری ہے لیکن آپ اسے مزید ہموار ماہیت میں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ مگر جو بھی ہو، آپ اِس کی مسام دَار ساخت کبھی نہیں کھوئیں گے، جو کہ آپ تصویر میں افقی لکیروں کی مدد سے بنی دیکھ سکتے ہیں۔

۲. قدرتی پتھر

اب یہ سوچنے کا وقت ختم ہوا کہ اِس قسم کی دیواریں صرف گھر کے باہر ہی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ آپ اپنے گھر کے اندر بھی ایک نفیس پتھر کی دیوار لگا سکتے ہیں جو جگہ کو ایک منفرد اندازِ میں دو حصوں میں بانٹ دے گی اور خوبصورت ماحول بھی بنائے گی۔

پتھروں سے متعلق مزید تجاویز یہاں دیکھیے: باغ میں پتھر کے استعمال کے لیے جدید تجاویز۔

۳. ماربل

ماربل ایک ایسا مادہ ہے جو ہمیشہ فیشن میں ان رہتا ہے۔ یہ وہ خوبصورت اور نفیس ماحول پیدا کرتا ہے جسے ہم پسند کرتے ہیں۔ اور آپ کے پاس چننے کے لیے اِس کا ایک سے بڑھ کر ایک اندازِ موجود ہے۔

۴. اینٹوں سے بنی دیوار

homify Chambre rustique

اینٹیں گھر کے اندر بھی استعمال کی جا سکتی ہیں، بلکہ یہ ان انٹیریر ڈیزائنرز کے لیے بہترین متبادل ہے جو دلکشی کے ساتھ صنعتی اندازِ اَپْنانا چاہتے ہیں۔ اسے لکڑی اور پتھر کے ساتھ ملا کر آپ ایک بہترین وضع حاصل کر سکتے ہیں۔

اینٹوں کی بناوٹ

homify Chambre rustique

یہ بناوٹ سیمنٹ پر ایک اکریلک مادہ لگا کر حاصل کی جاتی ہے۔ اِس کے سوکھنے کے بعد ٹکڑوں کو ایک رنگ میں رنگا جاتا ہے اور بورڈ کو ایک دوسرے رنگ میں . اسے ذہن میں رکھ لیں۔

۵. میلامین

Villa T: Una Splendida proprietà allungata su una riva del lago di Como, arkham project arkham project Salle de bain moderne

یہ مادہ ہر فن مولا ہے کیوں کے یہ کوئی بھی ساخت اور حجم اپنا سکتا ہے . یہ جدید اور نفیس ہے ، اور اِس کی مستقبلی وضع شاندار ہے .

۶. سَجاوَٹی پتھر

FELANITX RENOVATION, munarq munarq Salle à manger rustique

یہ کم دیہاتی پتھر ہے، جس کا مطلب ہے یہ باقیوں سے مختلف ہے اور کسی بھی جگہ آسانی سے لگایا جا سکتا ہے۔ یہ ایک قسم کی ہموار ٹائلیں ہیں جنہیں پتلے ٹکڑوں کی مدد سے بنایا گیا ہے۔

۷. لکڑی

homify Fenêtres & Portes asiatiques

لکڑی بھی ایک ہر فن مولا مادہ ہے اور یہ گرمی کے ساتھ ساتھ تازگی کا احساس بھی لاتی ہے۔ یہ ہر قسم کے فرنیچر اور سجاوٹ کے ساتھ جچتی ہے سو یہ سوچنا بند کر دیں کہ اِس کا استعمال صرف فرش پر ہی کیا جا سکتا ہے۔

رنگین لکڑی

Landelijke badkamer met steigerhout, Taps&Baths Taps&Baths Salle de bain rustique Lavabos

لکڑی اپنے قدرتی رنگ کے علاوہ دوسرے رنگوں کے ساتھ بھی متعارف کروائی جا سکتی ہے۔ جیسا کہ اِس حَسِین باتھ روم کی دیواروں پر لگانے کے لیے نیلی لکڑی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ دیواروں کے خاکستری رنگ کے ساتھ مل کر نہایت خوبصورتی سے باتھ روم کو مکمل کرتی ہے۔

۸. شیشے کی بنی ٹائلیں

شیشے کی بنی یہ چھوٹی چھوٹی ٹائلیں حرکت کا پہلو نمایاں کرتی ہیں اور جگہ کی چمک دمک میں بے پناہ اضافہ کرتی ہیں۔ اپنی جمالیات اور آسانی سے صاف ہو جانے کی خصوصیات کی وجہ سے انہیں کچن اور باتھ روم میں استعمال کیا جاتا ہے۔

۹. آئینہ

Mirrors, bandesign bandesign Espaces commerciaux Restaurants

آئینے صرف گھر کا اندرونی حصہ سجانے کے لیے نہیں ہوتے بلکہ ان کی مدد سے آپ گھر کا بیرونی حصہ بھی ڈھانپ سکتے ہیں۔ سورج کی سمت کو دھیان میں رکھیں تا کہ یہ براہ راست گھر میں منعکس ہو کر نا قابل برداشت نہ بن جائے، مگر اِس کے بعد آپ اِس گھر جیسا جدید اور عالی شان گھر حاصل کر پائیں گے۔

۱۰. 3D سفال گری

یہ چینی کے بنے ٹکڑے 3D ڈیزائن کے حامل ہیں، تو یہ آپ کے گھر میں حیرت انگیز تبدیلی لانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ ایک مکمل طور پر شاندار اور پر کشش تصویر ہے۔ قدرتی روشنی دن کے وقت اِس کی چمک کو کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔

۱۱. ٹائل

Loft Manatí, T+E ARQUITECTOS T+E ARQUITECTOS Chambre minimaliste Verre

آپ کی ٹائلیں شاید بہت خاص نہ لگیں مگر ان کے استعمال سے پہلے ایسا فرنیچر اور سَجاوَٹی اشیاء چنیں جو تمام پس منظر پر چھا جائیں۔

اِس کام کے لیے آپ ہمارے کسی بھی انٹیریر ڈیزائنر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

یا ٹائلیں…

MIESZKANIE POKAZOWE NA OŁTASZYNIE, Q2Design Q2Design Salle de bain scandinave

ٹائلوں کا استعمال زیادہ تر باتھ روم اور کچن میں کیا جاتا ہے۔ آج کے دور میں ہمارے پاس اِس مادے کی مختلف ساخت، بناوٹ اور رنگوں کی لا تعداد اقسام موجود ہیں جن کی دنیا میں کھو کر آپ اپنی پسند ڈھونڈ سکتے ہیں۔

۱۲. کھڑیا تختہ، بناوٹ اور رنگ

کام کے اِخْتِتام پر جوڑوں کو پکا کرنے اور ڈھانپنے کے لیے ان پر کسی مادے کی مدد سے ایک بڑا تختہ لگا دینا عام سی بات ہے۔ اِس کے بعد ہم اِس پر اپنی پسند کا رنگ کر سکتے ہیں اور چھت، فرش یا دیواروں پر مینا کاری بھی کر سکتے ہیں۔

۱۳. سفیدی

ہم بات کر رہے ہیں خالص چونے کو پانی میں ملانے کی۔ یہ آسان، سستا اور ماحول دوست حَل ہے جو آپ کے گھر کے بیرونی حصے کو روشن سفید اور چمکدار بناتا ہے۔ سمندر کے قریب موجود کاٹیج کے لیے بہترین انتخاب ہے۔

۱۴. اسٹیل

homify Maisons modernes

گھر کے بیرونی حصے پر لوہے کی شیٹیں لگا کر آپ بھی اتنا ہی پر کشش نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ظاہر ہے آپ اِس پر ایسا رنگ کریں گے جو ہوا میں تحلیل نہ ہو جائے اور موسموں کے اُتَار چڑھاؤ کا مقابلہ کر سکے۔

۱۵. ہموار لکڑی

148 m2 de uma remodelação no centro do Porto, URBAstudios URBAstudios Couloir, entrée, escaliers minimalistes

یہ نہایت جدید اور نہایت منفرد ہے۔ اور اپنی عام قسم سے لے کر مکمل طور پر ہموار اور خوبصورت نمونے تک بے پناہ طریقوں سے استعمال میں لائی جا سکتی ہے، اور ہم دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ یہ سب کے سب آپ کا دِل جیت لیں گے۔

۱۶. سیمنٹ

homify Couloir, entrée, escaliers modernes

جیسا کہ ہم نے پچھلے مادے کے بارے میں کہا سیمنٹ بھی کھردری، ہموار، عام اور نفیس تمام اقسام میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مگر اِس کو جیسے بھی استعمال کیا جائے یہ آپ کے گھر کو جدید بنائے گا اور اسے خوبصورت صنعتی اندازِ عطا کرے گا۔

۱۷. کنکریٹ

گھر کے اندرونی یا بیرونی حصے کو صنعتی بنانے کا یہ ایک اور طریقہ ہے۔ آپ اِس میں چھوٹی موٹی سجاوٹ کر سکتے ہیں جیسا کہ تصویر میں دائرے بنائے گئے ہیں، اور آپ اپنے سامنے ایک اچھوتا ڈیزائن پائیں گے۔

اپنی دیواروں کے لیے مزید تجاویز یہاں دیکھئے: وہ آٹھ رنگ جو آپ کو اپنے گھر میں ہر جگہ کرنے چاہئیں.

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine