دیہاتی طرز کا فارم ہائوس

Farheen Farheen
یہ دیہاتی طرز کا فارم ہائوس آپ کے دل کو بھا جائے گا, Farheen Farheen
Loading admin actions …

اگر آپ اپنی شہر کی بے ہنگم اور شور سے بھری زندگی سے تنگ ہیں تو یہی ہے وہ گھر جس کی آپ کو تلاش تھی,پر سکون اور سادہ۔ وہ آپ کے سامنے ہے۔ اس کی بیرونی دیواروں کو دیکھتے ہی آپ کو پرانے وقتوں کی یاد آئے گی۔ پورا گھر آرام وسکون کو مدِ نظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ اس کی دلکش سجاوٹ آپ کا دل موہ لے گی۔ اسکا کچن، لیونگ روم، باتھ روم ہر چیز موجودہ اور پرانی ثقافت کو ملا کر بنائی گئی ہے۔ اگر کہا جائے کہ یہ جدید اور پرانی ثقافت کا امتزاج ہے تو غلط نہ ہوگا. 

دیکھنے میں اس کا تعلق بہت پرانے وقتوں سے لگتا ہے، یہ فارم ہائوس اپنی دیہی وضع سے بہت دلکش لگتا ہے۔ یہ آرکیٹیکٹ VALQUIRIA LEITE ARQUITETURA E URBANISMOکی طرف سادہ اور خوبصورت لگنے کے لیئے ڈیزائن کیا گیا ہے،اس میں مختلف رنگوں کی خصوصیات ہیں اور فرنیشگ، جو ڈیکور کو انفرادیت اور روح بخشتی ہے۔

اعلیٰ معیار کے قدرتی مواد جیسے کہ لکڑی ، پتھر اور لوہے ، بہت سارے کارپٹ، منفرد فرنیچر کے ٹکڑوں اور بہت ساری خوبصورت اشیا کا مجموعہ ہے۔ اس گھر میں زندگی بہت پر سکون اور آہستہ محسوس ہوگی اسطرح آپ اپنی ساری پریشانیاں بھول جائیں گے۔ بہت سارے جدید گھروں کی طرح اس کی خوبصورتی اسکی تعمیراتی تفصیلات نہیں بلکہ اسکی سادگی اور آرام میں ہے۔ آئیے اس جگہ کے ایک دورے پر چلتے ہیں جس نے ہر دیکھنے والے کے دل کو موہ لیا ہے۔

آمیزش

اس گھر کا غیر پیچیدہ بیرونی تاثر کافی حیران کن ہے؟  اور یہ تاثر بلکل درست ہے۔اس گھر کو بناتے وقت اس کے اس پاس کا خاص دھیان رکھتے ہوئے، سارا مواد بہت ہی قدرتی اور معمولی رکھا گیا ہے۔ کھڑکیوں کے شٹر کافی رنگ کے پلاسٹر اور پتھروں کے ساتھ امتزاج سے تیار کیئے گیئے ہیں، لیکن ہرے جنگل کے ساتھ بہت خوبصورت لگے گا۔

ایک قدرتی ٹیرس

لکڑی کے پِلر اس گھر کی اہم خصوصیت ہیں، جو کہ سجاوٹ اور ستون دونوں کا کام دیتے ہیں۔ اپنی چھال کے ساتھ ، تھوڑے سے ڈانواڈول اور نا مکمل۔ یہ بلکل قدرتی تاثر دیتے ہیں۔ لکڑی کے فر نیچر کے ساتھ بیرونی آسانی مدِ نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

فارم کی تفصیلات

اس گھر کی خوبصورتی اس کی تفصیلات میں ہے۔ ان قدیم قبضوں کو تو دیکھیں۔ تنگ شٹر ، دیواروں میں نصب لیمپس،لٹکتی سجاوٹوں کے ساتھ، یہ ایک پرانے زمانے کے گھر کا تاثر دے رہا ہے۔

انٹیرئیر- پرانے دور سے

باہر کی تفصیلات سے اب اندر کی طرف آتے ہیں اور دلکش انٹیریئر پر نظر ڈالتے ہیں{آرائشی لوہے کا کام اور خوبصورت اینٹوں کا کام}۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جیسے جیسے آپ اندر کی طرف بڑھیں گے اسٹائل مزید دلکش اور حیران کن ہوتا جائے گا۔ پرانی طرز کے لکڑی کے کیبنٹ، زیبرا کی کھال کے قالین، شیشے کے فانوس ، لکڑی کی چھتریاں بلکل اس دور کی عکاسی کرتی ہیں ،جس کو مدِ نظر رکھ کہ یہ گھر بنایا گیا ہے۔

ایک تاریخ جو چیزوں کے ذریعے بتائی جارہی ہے

رہنے کے کمرے کی اصل ساخت سادہ اور معمولی ہے، جبکہ یہ فرنیچر اور سجاوٹ کی اشیا ہیں جو اسکو ناقابلِ یقین بناتی ہیں۔ مختلف یادگاروں کے ٹکروں کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ گھر کے مالک نے بہت سفر کیا ہے اور یہ سب اسکے خزانے کا حصہ ہیں۔

ایک محبت کے قابل کچن

اور کچن بھی باقی گھر کی طرح بہت رنگارنگ اور دلکش ہے۔ دیوار پر شاندار پلیٹوں کا مجموعہ، اور خوبصورت چمنی کے طور پر چولہا، سفید پینٹڈ ، اختر فر نیچر ان سب کو دیکھ کر تصور کرنا بہت آسان ہے کہ اس فارم ہائوس نے بہت سی نسلوں کو جوان ہوتے دیکھا ہوگا۔ یہ ہی حقیقی گھر ہے۔

رنگوں کی بہار

ہر چیز سے الگ نظر آنے کے لیئے اس زینے پر بہت محنت کی گئ ہے۔  شوخ جامنی خصوصیت کی حامل  دیوار بیس میں، خوبصورت کالے لوہے کے بار ، باقی راستے پر شاندار خام پتھر اور بہت ساری دلچسپ اشیا کو دریافت کر تے ہوئے اس زینے کو نظر انداز کرنا ذرا بلکہ بہت زیادہ مشکل ہے ۔ آپ کو لگا ہوگا کہ زینے میں  جا منی رنگ باقی گھر کے ساتھ امتزاج کے لیئے رکھا گیا ہے۔۔ لیکن اصل میں یہ نیچے رکھی کر سیوں کے ساتھ ملایا گیا ہے، اور یہ دیواروں میں چھپے جامنی پتھر کو نمایاں کرتا ہے۔

کنٹری پیس

سیڑھیوں کے نیچے بیٹھنے کی پر سکون جگہ اس گھر کے رویوں اور تر جیحات کو ظاہر کرتی ہے۔ اس تیز رفتار زندگی میں تھوڑا رک کر وقت نکالنے  اور لطف اندوز ہونے کی بہت ضرورت ہے۔ کھانے کے بعد مل بیٹھنے کے لیئے بہت اچھی جگہ ہے۔

قدیم سجاوٹ- جدید رویہ

یہ متاثر کن جامنی دیواریں نیچے سے اوپر بیڈ روم کے حصے تک پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ سیاہ لکڑی کے بیم ، کالی ریلنگ ، سیاہ اور جامنی قالین کے ساتھ نہایت احتیاط سے سجایا گیاہے۔ ایک اعتماد – جدید طریقہ

دقیق اور آرائشی

پرانی طرزجو اس گھر میں ہر جگہ استعمال ہوئی ہے، آپ کو اس بیڈ روم میں بھی نظر آئے گی۔ آرائشی دھاتی کا،  لکڑی کا فرنیچر، پرانے دور کے نفیس اور نازک پردے اس کمرے کو دلکش اور سیدھا سادا رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں بلکل باقی گھر کی طرح۔

غیر روایتی طریقے سے ملتے ہوئے

صرف اسلیئے کہ یہ گھر پرانے دور سے تعلق رکھتا ہے۔ اسکا ہر گز یہ مطلب نہیں اسکے باتھ روم بھی پرانی طرز پر بنائے گئے ہیں۔ اسکے باتھ روم جدید اور بہت خوبصورت ہیں۔ شیشے کے کیئوبیکل شاور اور پتھر کی دیواریں شوخ اور دلفریب امتزاج ہیں باقی گھر کی طرح۔  یہ گھر واقعی تھوڑا بلکہ بہت ہٹ کے  ہے۔

ایک منٹ رکیئے

چلیئے اب اس سفر کا اختتام کرتے ہیں اس گھر کے پیچھے ایک آرام دہ ، پر سکون جگہ ہے ۔ جہاں گھر کے مالک اور مہمان رک کر ارد گرد اور اصل جنگل کا مزہ لے سکتے ہیں۔

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine