زندگی آسان بنا دینے والی تراکیب

Resham Ejaz Resham Ejaz
The Finishing Touches..., Clayton Munroe Clayton Munroe Portes Fer / Acier
Loading admin actions …

ہومی فائی پر ہم آپ کو گھر کی تعمیر و سجاوٹ سے لے کر زندگی گزارنے کے رہنما اصولوں تک سب بتاتے ہیں۔ ہماری خواہش ہوتی ہے کہ آپ ایک بہترین زندگی گزاریں جو آسان بھی ہو اور خوشگوار بھی۔ مگر اس مقصد میں جو چیزیں آپ کے آڑے آتی ہیں وہ وہی ہوتی ہیں جنہیں آپ چھوٹا سمجھ کر نظر انداز کیے بیٹھے ہوں۔ اور یہی آپ کی سب سے بڑی غلطی ہے جسے درست کرنے کا بیڑا ہم آج اٹھائے ہوئے ہیں۔

چاہے وہ ٹی وی کا کھویا ہوا ریموٹ ہو یا صبح کے وقت کپڑے چننے کا فیصلہ، ہماری زندگی کو بہت سی چھوٹی چھوٹی چیزیں ایک ساتھ مل کر مشکل بنا دیتی ہیں۔ ایسے میں کوئی بھی آسانی سامنے آئے تو اسے ہاتھوں ہاتھ لے لینا چاہیے کہ آخر اس ہل چل بھرے دور میں ایک آسان زندگی سےبہتر تحفہ اور کیا ہو سکتا ہے؟ اور یہی تحفہ آپ کی خدمت میں پیش کرنے کے لیے آج ہومی فائی لایا ہے ۱۰ ایسی تراکیب جو آپ کے روز مرہ کے کام آسان کر دیں۔ امید کرتے ہیں کہ ہماری یہ کاوش آپ کے لیے مددگار ثابت ہو۔

۱۔ کمرے سے بو کا خاتمہ کریں

کیا آپ کے کمرے میں عجیب سی بو پھیلی ہے؟ اسے ختم کرنے کے لیے اے سی پر ٹیپ کی مدد سے ڈرائیر شیٹ چپکائیں اور اسے آن کر دیں۔ کچھ ہی دیر میں آپ کا کمرہ خوشگوار ہو جائے گا۔

۲۔ موبائل پر ویڈیو دیکھنا آسان بنائیے

version mobile de l'application de gestion intelligente du domicile à distance MyOmBox

اگر آپ موبائل پر لمبی ویڈیوز دیکھنا پسند کرتے ہیں تو آپ اسے ایسی جگہ پر رکھنا چاہیں گے جہاں سے یہ پھسلے نہیں۔ تو اس کا آسان ترین اور مفت حل یہ ہے کہ اپنی عینک فولڈ کر کے موبائل اس پر رکھیں۔

۳۔ یادداشت بہتر بنائیے

Big Business, Keecie Keecie Bureau moderne

لوگوں سے بزنس کارڈ لینے کے بعد اپنے موبائل میں اس کارڈ کی ایک تصویر بنا لیں تا کہ اگر کارڈ گم بھی جائے تو آپ کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

۴۔ آسانی سے استری کرنا

T-Shirt Corner 0000 Espaces commerciaux Locaux commerciaux & Magasins

بٹنوں والی شرٹ پر استری کرنے کے دوران اکثر بٹن آڑے آ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے یا تو صحیح استری نہیں ہو پاتی یا بٹن ٹوٹ جاتے ہیں۔ سو آسانی سےاستری کرنے کے لیے ایسی شرٹ کو الٹا کر کے پریس کریں۔

۵۔ ڈسٹ بن کی صفائی

ڈسٹ بن کے اندر کوڑا ڈالنے سے پہلے اس میں ایک پرانا اخبار رکھ دیں تا کہ نمی وغیرہ اس میں جذب ہو جائے اور بو نہ پھیلے۔

۶۔ اہم کارڈ

HR Design Studio, HR Design Studio HR Design Studio Dressing moderne Plastique Stockage

ایک کارڈ پر اپنی میڈیکل کی معلومات جیسا کہ خون کی ٹائپ وغیرہ اور ایمرجنسی نمبر لکھ کر اسے اپنے بیگ یا والٹ کی سامنے والی جیب میں رکھیں۔ یہ کسی نا گہانی صورتحال میں آپ کی جان بچائے گا۔

۷۔ سفر کے دوران دھلنے والے کپڑوں سے بو مٹائیے

Ilkley Road, Ininside Ininside Salle de bain moderne

سفر کے دوران گندے کپڑے دھونا زیادہ تر ممکن نہیں ہوتا۔ تو انہیں ایک ٹوکری میں رکھ کر اس میں خوشبو والا صابن رکھیں تا کہ ان میں بو نہ آ جائے۔

۸۔ اپنی چابیاں پہچانیے

Hooks for keys or cups or for what ever you want... Clayton Munroe Portes Fer / Acier Poignées de porte & accessoires

کیا آپ بھی اپنی چابیاں اکثر مکس کر دیتے ہیں؟ مختلف چابیوں کی پہچان کرنے کے لیے ان پر مختلف رنگوں کی نیل پالشوں سے نشان لگا دیں۔

۹۔ آئس کافی بہتر بنائیے

Fliesenaufkleber, Atelier1944 Atelier1944 Cuisine rurale

آئس کافی میں اصلی برف ڈالنے کے بجائے کافی سے ہی بنے آئس کیوبز ڈالیں تا کہ اس میں پانی نہ مل سکے۔

۱۰۔ کپڑوں کی ترتیب

الماری میں کپڑے اوپر نیچے رکھنے کے بحائے انہیں تہہ کر کے ساتھ ساتھ کھڑا کر کے ترتیب سے رکھیں۔ اس طرح آپ ایک نظر میں سارے کپڑے دیکھ سکیں گے۔

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: گھر کی سجاوٹ کے لیے 7 آسان تجاویز۔

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine