آرايشی فانوسوں کے دلفریب اورجدید ڈیزاین

Amjad Ali Amjad Ali
Двери RоbertoStracciaSTUDIO в проекте от "Арт Стиль", Bellissimo Door Bellissimo Door Salle à manger moderne
Loading admin actions …

فانوس دیوان خانے کے ہوں، خوابگاہ کے، استقبالیہ، TV روم کے یا ڈايیننگ روم کے، ہمیشہ ایک مثالی، جدید اور باسلیقہ گھر کا لازمی حصہ رہے ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ فانوس کے بغیر کسی جدید اور پوش گھر کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ہومی فايی کے ماہرین نے آپ کے ليے جدید ترین رجحانات کے نمایندہ چند خوبصورت فانوسوں کا انتخاب کیا ہے۔ جنکی تنصیب کا انداز، ڈیزاين کی انفرادیت اور فنکارانہ نفاست دیدنی ہے۔

استقبالیے کے فانوس

استقبالیہ کے درمیان میں نصب یہ چھوٹا مگرجامع فانوس کوریڈور کے دونوں طرف نصب آينوں میں نہایت ماہرانہ انداز میں منعکس کیا گیا ہے۔ جبکہ فرش کے سرمي ٹايلوں پر اسکی روشنی عجب بہار بکھیر رہی ہے۔

ڈايننگ ہال کا فانوس

زیرمشاہدہ ڈايننگ ہال کا مرصع اور منقش چھت جادويی اثرکا حامل جو کسی شاہی طرز رہايش کی نمايندگی کرتا ہے۔ اس چھت کے ارد گرد نصب فانوسوں کی روشنیاں اس بڑے ہال کی ضروریات پوری کرنے کے ليے کافی ہیں۔ 

سادہ اور باوقار

کھانے کے میز اور احاطے کو روشن رکھنے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کا نمونہ زیرنظرفانوس کم خرچ، کثیرلمقاصد اور خوبصورت انداز کا ایک ہمہ جہت فانوس ہے۔

زیرنظرنمونے میں فانوسوں کی روشنی کو مختلف زاویوں سے منعکس کیا گیا ہے جو کسی جادويی منظرکی عکس بندی نظرآرہی ہے۔ 

دیوان خانے کے لیے جدید اورمتاثرکن فانوس

اس دیوان خانے کا انتظامی اورنفیس طرز آرایش میں ایک بڑاحصہ اس جدید ڈیزاین کے فانوس سے نمایاں کیا گیا ہے جسکی ترتیب اور شکل و صورت کسی ساینس فکشن فلم کی طرح منظرپیش کررہی ہے۔

فانوسوں کا جدید نمایندہ

زیرنظرنمونہ چھت کی تعمیر میں منصوبہ بندی کے ساتھ تعمیر شدہ فانوس کا ہے۔ جو کسی بڑے اور منظم گول دایرے میں مختلف ڈیزاینوں کے لایٹوں کے ساتھ رنگین اور جدید فانوس کی صورت اختیار کیا گیا ہے۔

منفرد اور جدید

تصویر میں نظرآنے والا فانوس جدید اور منفرد انداز کا ہے۔ جو چاندی کے مرصع پلیٹوں کے چمکدار برتنوں کی طرح نظرآرہا ہے۔

اس قسم کے فانوس جہاں جدت کی نمايندگی کرتے ہیں وہاں پايدار اور خوبصورت بھی ہوتے ہیں۔

شاندار اوربے مثال

کچھ جدتیں اور اختراعات مثال بن جاتی ہیں۔ اس تصویر میں نظر آنے والا فانوس ترچھا دايرہ نظرآرہا ہے لیکن اس بات کا تعین دیکھنے والے کو سوچ میں ڈال دیتا ہے کہ اس دايرے کا رخ کس طرف ہے۔ اس قسم کے تخلیقی اور منفرد ڈیزاین نہ صرف مثال بن جاتے ہیں بلکہ فیشن کی صورت تادیر قایم رہتے ہیں۔

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine