ایک گھر کی قدر و قیمت کیسے بڑھائی جائے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Een huis om van te dromen: de villa in Blaricum, Kabaz Kabaz Maisons modernes
Loading admin actions …

کیا آپ مستقبل قریب میں اپنا گھر بیچنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو آپ کو اپنی جائیداد کی قیمت میں نمایاں اضافے کے لیے یہ تجاویز پڑھنی چاہیئں۔

یہاں ہم آپ پر یہ انکشاف بھی کرتے چلیں کہ ان میں سے کچھ آپ سے کافی بڑی رقم کا تقاضا بھی کر سکتی ہیں مگر آخری نتیجہ اسی لائق ہے کیوں کہ وہ آپ کے گھر کی قیمت میں کتنے ہی زیادہ روپوں کا اضافہ کر دے گا۔

جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والے جانتے ہیں کہ گھر خریدنے والے کیا چاہتے ہیں اور اُنہیں کس طرح متاثر کیا جا سکتا ہے، تو ہم ان عناصر کی بات کریں گے جو ایک گھر کی قیمت کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔ 

گھر کی قیمت بڑھانے کے لیے ان دس بہترین تجاویز پر ایک نظر ڈالئے۔

۱ ۔ کھلی جگہ کو بَدَل ڈالیں

کیا کھلی جگہ کی تبدیلی مہنگی پڑے گی؟ بالکل۔ مگر جب آپ یہ سوچیں کہ اِس طرح آپ اپنے گھر میں دو فالتو خواب گاہیں اور ایک غسل خانہ شامل کر سکتے ہیں تو آپ جان جاتے ہیں کہ بڑے خاندان آپ کے گھر میں خاص طور پر دلچسپی لیں گے۔ 

اِس طرح کرنے سے آپ کے گھر کی قیمت میں تقریباً ۵.۱۲ فیصد اضافہ ہو جاتا ہے، تو کیا یہ وقت نہیں ہے کہ معماروں کو بلا لیا جائے؟

۲ ۔ ایک شیشے کے کمرہ شامل کریں

conservatory Fisher ID Jardin d'hiver classique

کیا ہو گا اگر ہم آپ کو بتائیں کہ ایک شیشے کا کمرہ آپ کے گھر کی قیمت ۷ فیصد تک بڑھا سکتا ہے؟ 

یہ مذاق کی بات نہیں ہے۔ گھر خریدنے والے ان دھوپ سے بھرے چھوٹے کمروں کو ایسے تلاش کرتے ہیں جیسے وہ ان کے بغیر رہ نہیں سکتے۔ انہیں کھانے کے کمرے یا فالتو رہنے کے کمرے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ آپ کے گھر میں ایک مقبول اضافہ ہوں گے۔

۳ ۔ تہہ خانے کو بہتر بنائیں

ہم جانتے ہیں کہ ایک تہہ خانے کو تبدیل کرنا خاصا بڑا کارنامہ ہو گا مگر جب آپ یہ سوچیں کہ اِس پر آئے خرچے کا تِین گنا آپ کی عمارت کی قیمت میں شامل ہو گا تو سودا مہنگا نہیں لگتا۔ 

کھیل کا کمرہ، سنیما یا ایک زیر زمین کھانے کا کمرہ ایک شاندار اضافہ ہو سکتے ہیں جو آپ کے گھر کو باقی گھروں کے سمندر سے الگ کر کے نمایاں کریں گے۔

۴ ۔ گیراج سے جان چھڑائیں

WSM ARCHITEKTEN, WSM ARCHITEKTEN WSM ARCHITEKTEN Maisons modernes

بھلے ہی یہ سننے میں ایک متنازعہ تجویز لگے مگر پاکستان میں ایسے گھر بھرے پڑے ہیں جن کے گیراج استعمال میں نہیں لائے جاتے۔ آج کل مشکل سے ہی کوئی اپنی گاڑی گیراج میں رکھنے کی زحمت کرتا ہے اور یہ گھر کا فالتو سامان رکھنے کے لیے اسٹور کی حیثیت اختیار کر لیتا ہے، تو کیوں نہ اسے ایک فالتو رہنے کے کمرے میں بَدَل دیا جائے؟ 

اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کے گھر کی قیمت خوب بڑھے گی اور مزید گاہک آپ کے گھر کی طرف متوجہ ہوں گے۔

۵ ۔ اپنے ذہن میں گاہک کا ایک واضح خاکہ رکھیں

اپنے گھر کی قیمت بڑھانے کے لیے اسے تبدیل کرنے سے پہلے اپنے ممکنہ گاہکوں کی پسند ناپسند سوچ کر رکھیں۔ 

اگر آپ کے گھر میں پِیشہ وروں کو دلچسپی کو سکتی ہے تو ایک چھوٹا فالتو کمرہ گھر میں آفس کا کام سر انجام دے سکتا ہے۔ یا اگر آپ کا گھر ایسی جگہ پر ہے جہاں چھوٹے بچوں کے اسکول قریب ہیں تو گھر کو بچوں کی پسند کی مناسبت سے ترتیب دیں۔

۶ ۔ باغ کو ڈرائیو وے کے لیے قربان کر دیں

بے شک ایک خوبصورت بیرونی باغ آپ کے گھر میں ایک اچھا اضافہ ہوتا ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ زیادہ عملی کیا ہے جو لوگ چاہتے ہیں؟ سڑک سے علیحدہ پارکنگ۔ 

چاہے آپ شہری علاقے میں رہتے ہوں یا دیہی، کبھی بھی اس رقم کو مت بھولیں جو ممکنہ گاہک ایک ذاتی پارکنگ مہیا کرنے والے گھر پر صرف کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔  

ایک صاف سُتھری ڈرائیو وے آپ کے گھر کی قیمت ایک دم بڑھا دے گی۔

۷ ۔ بیرونی حصے پر رنگ کریں

Een huis om van te dromen: de villa in Blaricum, Kabaz Kabaz Maisons modernes

پہلا تاثر اہم ہوتا ہے ، سو اگرچہ آپ کو ایک کے لیے ایک ویک اینڈ کی قربانی دینی پڑے گی، گھر اور نیا پینٹ کرنے سے اس کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔ 

دراصل، رنگوں اور اوزار پر خرچ کیے گئے چند ہزار روپوں کے بدلے آپ اپنے گھر کی قیمت میں کئی ہزار کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ خریداروں کو جتنا کم کام کرنا پڑے، وہ اتنی قیمت دینے پر تیار ہوتے ہیں۔

۸ ۔ دروازوں اور کھڑکیوں کو نیا کریں

homify Fenêtres & Portes rurales Bois Effet bois

یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ گھر میں توانائی کا بہتر بہاؤ اس کی قیمت میں اضافہ کرے گا۔ مگر باقی کے گھر سے ملتے جلتے اندازِ چننا نہ بھولیں۔ 

جیسا کہ اگر آپ کے گھر میں لکڑی کی کھڑکیاں ہیں تو اُنہیں لکڑی کی کھڑکیوں سے ہی تبدیل کریں وغیرہ۔ توانائی کا بہتر بہاؤ اور گھر کے ڈیزائن کی ہم آہنگی گھر کی قیمت کو کہیں سے کہیں پہنچا دے گی، مگر خوبصورتی کو نظر اندازِ کرنے سے آپ کا منافع گھٹے گا۔  

کوئی بھی فضول سی کھڑکیوں کے ساتھ ایک خوبصورت گھر نہیں خریدنا چاہتا۔

۹ ۔ بیرونی دروازے کو خوبصورت بنائیں

Historique Front Door Clayton Munroe Portes Fer / Acier Poignées de porte & accessoires

اگر آپ کے گھر کے بیرونی دروازے کی حالت اتنی اچھی نہیں رہی، تو اور کچھ بھی کرنے سے پہلے اسے سنوار دیں۔ 

ایک نیا پینٹ اور کچھ روایتی لوازمات لوگوں کو فورا سے آپ کے گھر کو اپنا گھر سمجھنے پر مجبور کر دیں گے، تو کچھ نئے ہینڈلز کے بارے میں ضرور سوچیں۔

۱۰ ۔ راہ داری میں ایک آئینہ لگائیں

Albie mirror Loaf Salon moderne Verre Accessoires & décorations

گھر میں پہلی بار داخل ہونے والے ناظرین کے لیے راہ داری کو روشن اور کشادہ نظر آنا چاہیے اور اِس کے لیے ٹھیک جگہ پر لگائے گئے آئینے سے زیادہ کارآمد اور کوئی شے نہیں۔ 

یہ بہت سادہ سی ترکیب لگتی ہے مگر ہمارا یقین کریں، اگر لوگوں نے ایسی راہدری میں قدم رکھا جو بڑی اور ہوادار نظر آتی ہو تو وہ گھر کے باقی حصے بھی ضرور دیکھنا چاہیں گے۔ 

گھر بیچنے سے پہلے اس کی سجاوٹ کے لیے دیکھئے: جدید سجاوٹ کا حامل ایک عمدہ گھر۔

Besoin d’aide pour votre projet de maison ?
Contactez-nous !

Highlights de notre magazine